☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احادیث: [76]
موطا الإمام مالك (رواية ابن القاسم)
الكتب← موطا الإمام مالك (رواية ابن القاسم)← احادیث: [70سے77]← احادیث: [76]
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 1
حديث رقم: 76 موطا الإمام مالك (رواية ابن القاسم)
324- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال: ”إذا نودي بالصلاة أدبر الشيطان له ضراط حتى لا يسمع التأذين، فإذا قضي النداء أقبل، حتى إذا ثوب بالصلاة أدبر، حتى إذا قضي التثويب أقبل حتى يخطر بين المرء ونفسه، يقول له: اذكر كذا، اذكر كذا، لما لم يكن يذكر، حتى يظل الرجل أن يدري كم صلى.“
الترجمة: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب نماز کے لیے اذان دی جاتی ہے تو شیطان پاد مارتا ہوا بھاگتا ہے تاکہ اذان نہ سن سکے، پھر جب اذان مکمل ہو جاتی ہے تو (دوبارہ) آ جاتا ہے۔ اسی طرح جب نماز کے لئے اقامت کہی جاتی ہے تو پیٹھ پھیر کر بھاگتا ہے، پھر جب اقامت مکمل ہو جاتی ہے تو واپس آ جاتا ہے حتیٰ کہ انسان اور اس کے دل کے درمیان وسوسے ڈالتا ہے۔ کہتا ہے کہ فلاں فلاں بات یاد کرو، جو اسے پہلے یاد نہیں ہوتی تھی حتیٰ کہ (وسوسوں کی وجہ سے) آدمی کو پتا نہیں چلتا کہ اس نے کتنی نماز پڑھی ہے۔“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 76]
تخریج الحدیث
«324- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 69/1، 70 ح 149، ك 3 ب 1 ح 6) التمهيد 305/18، الاستذكار: 128، و أخرجه البخاري (608) من حديث مالك به، وفي رواية يحيي بن يحيي: ”للصلاة“ .»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح