بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)

حدیث نمبر: 94 — اگر جماعت میں دو آدمی ہوں تو امام بائیں جانب کھڑا ہو گا
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) امامت کا بیان اگر جماعت میں دو آدمی ہوں تو امام بائیں جانب کھڑا ہو گا حدیث 94
193- مالك عن مخرمة بن سليمان عن كريب مولى عبد الله بن عباس أن عبد الله بن عباس أخبره أنه بات عند ميمونة زوج النبى صلى الله عليه و آله وسلم وهى خالته، قال: فاضطجعت فى عرض الوسادة واضطجع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، وأهله فى طولها، فنام رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم حتى إذا انتصف الليل أو قبله بقليل أو بعده بقليل استيقظ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فجلس يمسح النوم عن وجهه بيديه ثم قرأ العشر الآيات الخواتم من سورة آل عمران ثم قام إلى شن معلقة فتوضأ منها فأحسن وضوءه ثم قام يصلي. قال عبد الله بن عباس: فقمت فصنعت مثل ما صنع ثم ذهبت فقمت إلى جنبه، فوضع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يده اليمنى على رأسي وأخذ بأذني اليمنى يفتلها، فصلى ركعتين ثم ركعتين ثم ركعتين ثم ركعتين ثم ركعتين ثم ركعتين ثم أوتر، ثم اضطجع حتى جاءه المؤذن، فقام فصلى ركعتين خفيفتين، ثم خرج فصلى الصبح.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ایک رات رہے جو کہ ان کی خالہ تھیں، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں سرہانے کی چوڑائی میں لیٹ گیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ کے گھر والے اس کی لمبائی میں لیٹ گئے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سو گئے، حتیٰ کہ آدھی رات یا اس سے کچھ پہلے یا کچھ بعد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نیند سے بیدار ہوئے تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے چہرے پر پھیر کر نیند (کے اثرات) دور کرنے لگے، پھر آپ نے سورہ آل عمران کی آخری دس آیات تلاوت فرمائیں، پھر ایک لٹکی ہوئی مشک کے پاس گئے تو اس (کے پانی) سے بہترین وضو کیا، پھر کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: پھر میں نے کھڑے ہو کر اسی طرح کیا جس طرح آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کیا تھا، پھر میں آپ کے پاس کھڑا ہو گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنا دایاں ہاتھ میرے سر پر رکھا اور میرا دایاں کان (پیار سے) پکڑ کر مروڑنے لگے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو رکعتیں پڑھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں، پھر دو رکعتیں پڑھیں (کل بارہ رکعتیں ہوئی) پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (ایک) وتر پڑھا، پھر آپ لیٹ گئے حتی کہ جب مؤذن آیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کھڑے ہو کر ہلکی دو رکعتیں پڑھیں۔ پھر باہر تشریف لے گئے اور صبح کی نماز پڑھائی۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 94]
تخریج الحدیث
«193- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 121/1، 122 ح 264، ك 7 ب 2 ح 11) التمهيد 206/13، الاستذكار:235، وأخرجه البخاري (183) ومسلم (763/182) من حديث مالك به .»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح
← پچھلی حدیث (93) باب پر واپس اگلی حدیث (95) →