بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)

حدیث نمبر: 620 — اچھا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) خوابوں کی تعبیر کے مسائل اچھا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے حدیث 620
375- وبه: عن النبى صلى الله عليه و آله وسلم مثل حديث فيه أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال: ”الرؤيا الحسنة.“ قال أبو الحسن: وقد تقدم فى باب إسحاق وتقدم له حديث أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم نهى عن الملامسة، وهو فى باب ابن حبان.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اسی طرح کی حدیث ہے جس میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: نیک خواب (الخ)۔ ابوالحسن (القابسی) نے کہا: یہ حدیث باب اسحاق میں گزر چکی ہے۔ (دیکھئیے ح ۱۲۱) اور باب ابن حبان میں ان کی وہ حدیث گزر چکی ہے جس میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ملامسہ سے منع فرمایا ہے۔ (دیکھئیے ح ۹۹) [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 620]
تخریج الحدیث
«375- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 956/2، ح 1846، ك 52 ب 1ح 1، ورواية ابي مصعب: 2010) التمهيد 9/18، الاستذكار: 1782، و أخرجه البيهقي فى معرفة السنن والآثار (579/7 ح 6163) من حديث الشافعي عن مالك به ورواه ابوعوانه فى مسنده من حديث ابي الزناد به (اتحاف المهرة 252/15 ح 19258)»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح
← پچھلی حدیث (619) باب پر واپس اگلی حدیث (621) →