☽ 15 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)

حدیث نمبر: 518
کتب← موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)← ابواب← باب← حدیث نمبر 518
244- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال: ”من أعتق شركا له فى عبد فكان له مال يبلغ ثمن العبد قوم عليه قيمة العدل فأعطى شركاءه حصصهم وعتق عليه، وإلا فقد عتق منه ما عتق.“
اردو ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص (مشترکہ) غلام میں سے اپنا حصہ آزاد کر دے، پھر اس کا مال اگر غلام کی قیمت کے برابر ہو تو غلام کی قیمت کا حساب لگا کر اس کی ملکیت میں شریکوں کو ان کے حصے دیئے جائیں گے اور وہ غلام اس کی طرف سے آزاد ہو جائے گا ورنہ اتنا حصہ ہی اس میں سے آزاد ہو گا جو کہ آزاد ہوا ہے۔“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 518]
تخریج الحدیث
«244- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 772/2 ح 1543، ك 38 ب 1 ح 1) التمهيد 265/14، الاستذكار:1472، و أخرجه البخاري (2522) ومسلم (1501) من حديث مالك به»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح
پچھلی حدیث → (517) باب پر واپس ← اگلی حدیث (519)