بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)

حدیث نمبر: 510 — کمی بیشی کے ساتھ ادھار کے بدلے نقد بیچنا جائز نہیں ہے
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) خرید و فروخت کے مسائل کمی بیشی کے ساتھ ادھار کے بدلے نقد بیچنا جائز نہیں ہے حدیث 510
259- مالك عن نافع عن أبى سعيد الخدري أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال: ”لا تبيعوا الذهب بالذهب إلا مثلا بمثل، ولا تشفوا بعضها على بعض، ولا تبيعوا الورق بالورق إلا مثلا بمثل ولا تشفوا بعضها على بعض، ولا تبيعوا منها شيئا غائبا بناجز.“
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: سونے کو سونے کے بدلے میں نہ بیچو مگر برابر برابر، اس میں بعض کو بعض پر زیادتی و اضافہ نہ دو اور چاندی کو چاندی کے بدلے میں نہ بیچو مگر برابر برابر، اس میں بعض پر زیادتی و اضافہ نہ دو اور ان میں سے کوئی چیز بھی ادھار کے بدلے نقد نہ بیچو۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 510]
تخریج الحدیث
«259- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 632/2 ح 1361، ك 31 ب 16 ح 30) التمهيد 5/16، الاستذكار:1281، أخرجه البخاري (2177) و مسلم (1584) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح
← پچھلی حدیث (509) باب پر واپس اگلی حدیث (511) →