بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)

حدیث نمبر: 380 — حاملہ عورت کی عدت وضع حمل ہے
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) عدت کے مسائل حاملہ عورت کی عدت وضع حمل ہے حدیث 380
474- مالك حدثني هشام بن عروة عن أبيه عن المسور بن مخرمة أن سبيعة الأسلمية نفست بعد وفاة زوجها بليال، فجاءت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فاستأذنته أن تنكح، فأذن لها، فنكحت.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ سبیعہ الاسلمیہ رضی اللہ عنہا کے ہاں ان کے خاوند کی وفات کے کچھ دنوں بعد بچہ پیدا ہوا تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس دوسری شادی کی اجازت لینے آئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی، چنانچہ انہوں نے نکا ح کر لیا۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 380]
تخریج الحدیث
«474- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 590/2 ح 1288، ك 29 ب 30 ح 85 بلفظ مختلف) التمهيد 208/22، الاستذكار: 1206، و أخرجه البخاري (5320) من حديث مالك به .»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح
← پچھلی حدیث (379) باب پر واپس اگلی حدیث (381) →