230- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم نهى عن الشغار. والشغار أن يزوج الرجل ابنته الرجل على أن يزوجه الرجل الآخر ابنته، ليس بينهما صداق.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے شغار (وٹے سٹے کے نکاح) سے منع فرمایا ہے۔ (نافع نے کہا:) اور شغار اسے کہتے ہیں کہ آدمی اپنی بچی کا نکاح دوسرے آدمی سے اس شرط پر کرے کہ وہ اپنی بچی کا نکاح اس سے کرے گا (اور) دونوں کے درمیان حق مہر نہیں ہو گا۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 355]
تخریج الحدیث
«230- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 535/2 ح 1159، ك 28 ب 11 ح 24) التمهيد 70/14، الاستذكار:1081، و أخرجه البخاري (5112) ومسلم (1415/57) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح