بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)

حدیث نمبر: 347 — اونٹ میں دس اور گائے کی قربانی میں سات افراد کی شرکت
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) عیدین و قربانی کے مسائل اونٹ میں دس اور گائے کی قربانی میں سات افراد کی شرکت حدیث 347
106- وبه: عن جابر بن عبد الله أنه قال: نحرنا مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم عام الحديبية البدنة عن سبعة والبقرة عن سبعة.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی (سند) کے ساتھ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہم نے حدیبیہ والے سال، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ سات آدمیوں کے طرف سے اونٹ اور سات آدمیوں کی طرف سے گائے (بطور قربانی) ذبح کی۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 347]
تخریج الحدیث
«106- الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 486/2 ح 1068، ك 23 ب 5 ح 9) التمهيد 147/12، وقال: ”هذا حديث صحيح عند أهل لعلم“، الاستذكار: 1002، و أخرجه مسلم (1318/350) من حديث مالك به وصرح ابوالزبير بالسماع عند احمد (378/3 ح 15043)»
قال الشيخ زبير على زئي
صحيح
الحكم: صحيح
← پچھلی حدیث (346) باب پر واپس اگلی حدیث (348) →