بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم)

حدیث نمبر: 149 — ظہر، مغرب، عشاء اور جمعہ کی سنتیں
کتب موطا امام مالک (روایۃ ابن قاسم) نوافل و سنن کا بیان ظہر، مغرب، عشاء اور جمعہ کی سنتیں حدیث 149
200- وبه: أن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم كان يصلي قبل الظهر ركعتين، وبعدها ركعتين، وبعد المغرب ركعتين فى بيته، وبعد صلاة العشاء ركعتين، وكان لا يصلي بعد الجمعة حتى ينصرف فيصلي ركعتين.
ترجمہ: حافظ زبیر علی زئی
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ظہر سے پہلے دو رکعتیں اور بعد میں دو رکعتیں پڑھتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مغرب کے بعد اپنے گھر میں دو رکعتیں پڑھتے تھے اور عشاء کے بعد دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ آپ جمعہ (پڑھنے) کے بعد (گھر) واپس آنے تک کچھ بھی نہیں پڑھتے تھے پھر (گھر آ کر) دو رکعتیں پڑھتے تھے۔ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 149]
تخریج الحدیث
«200- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰ بن يحييٰ 166/1 ح 399، ك 9 ب 23 ح 69) التمهيد 167/14، الاستذكار:369، و أخرجه البخاري (937) ومسلم (882) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي
سنده صحيح
الحكم: سنده صحيح
← پچھلی حدیث (148) باب پر واپس اگلی حدیث (150) →