أخبرني محمد بن المؤمَّل بن الحسن، حدثنا الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدثنا نُعَيم بن حمّاد، حدثنا بَقِيَّة بن الوليد، عن يزيد بن عبد الله الجُهَني، عن أنس بن مالك قال: دخلتُ على عائشةَ ورجلٌ معها، فقال الرجل: يا أمَّ المؤمنين، حدِّثينا عن الزَّلزلة، فأعرَضَت عنه بوجهِها، قال أنس: فقلت لها: حدِّثينا يا أمَّ المؤمنين عن الزَّلزلة، فقالت: يا أنسُ، إن حدَّثتُكَ عنها عشتَ حزينًا، وبُعِثْتَ حين تُبعَثُ وذلك الحُزْنُ في قلبك، فقلت: يا أُمَّاه، حدَّثينا، فقالت: إنَّ المرأةَ إذا خَلَعَت ثيابَها في غير بيتِ زوجِها، هَتَكَت ما بينَها وبينَ الله ﷿ من حِجابٍ، وإنْ تطيَّبَت لغير زوجِها كان عليها نارًا وشَنَارًا، فإذا استَحلُّوا الزِّنى وشربوا الخمور بعدَ هذا، وضربوا المعازفَ، غارَ اللهُ في سمائِه فقال: تَزلزَلي بهم، فإن تابوا ونَزَعُوا وإلَّا هَدَمَها عليهم، فقال أنس: عقوبةً لهم؟ قالت: رحمةً وبركةً وموعظةً للمؤمنين، ونَكالًا وسَخْطةً وعذابًا للكافرين، قال أنس: فما سمعتُ بعدَ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم حديثًا أنا أشدُّ به فرحًا مني بهذا الحديث، بل أعيشُ فَرِحًا، وأُبعَثُ حين أُبعَثُ وذلك الفرحُ في قلبي. أو قال: في نَفْسي (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8575 - بل أحسبه موضوعا
الترجمة: طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا اور ایک شخص بھی ان کے ہمراہ تھا، اس شخص نے عرض کیا: اے ام المومنین! ہمیں زلزلے کے متعلق کچھ بتائیے، تو انہوں نے اس سے اپنا رخ موڑ لیا، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے ام المومنین! ہمیں زلزلے کے بارے میں بتائیے، تو انہوں نے فرمایا: اے انس! اگر میں نے تمہیں اس بارے میں بتا دیا تو تم (ساری زندگی) غمگین رہو گے اور جب (قیامت کے دن) اٹھائے جاؤ گے تو وہی غم تمہارے دل میں ہوگا، میں نے عرض کیا: اے میری ماں! ہمیں بتا دیجیے، تو انہوں نے فرمایا: ”بلاشبہ عورت جب اپنے شوہر کے گھر کے علاوہ کہیں اور اپنے کپڑے اتارتی ہے تو وہ اپنے اور اللہ عزوجل کے درمیان موجود پردے کو چاک کر دیتی ہے، اور اگر وہ اپنے شوہر کے علاوہ کسی اور کے لیے خوشبو لگائے تو وہ اس کے لیے آگ اور شرمندگی کا باعث ہے، پس جب لوگ اس (بداخلاقی) کے بعد زنا کو حلال سمجھ لیں گے، شرابیں پییں گے اور موسیقی کے آلات بجائیں گے، تو اللہ تعالیٰ اپنے آسمان میں غیرت فرمائے گا اور (زمین کو) حکم دے گا کہ ان پر لرزہ طاری کر دے، پس اگر وہ توبہ کر لیں اور (ان گناہوں سے) باز آ جائیں تو ٹھیک ورنہ زمین ان پر منہدم کر دی جائے گی“، سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کیا یہ ان کے لیے سزا ہوگی؟ انہوں نے فرمایا: ”(نہیں بلکہ) یہ مومنین کے لیے رحمت، برکت اور نصیحت ہے، جبکہ کافروں کے لیے عبرت ناک سزا، غضب اور عذاب ہے“، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد میں نے کوئی ایسی حدیث نہیں سنی جس سے مجھے اس حدیث سے زیادہ خوشی ہوئی ہو، بلکہ میں (اب) خوشی کی حالت میں جیتا ہوں اور جب اٹھایا جاؤں گا تو وہ خوشی میرے دل — یا فرمایا میری جان — میں ہوگی۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8788]
تخریج الحدیث
«إسناده واهٍ، وقال الذهبي في "تلخيصه": بل أحسبه موضوعًا على أنس، ونعيم منكر الحديث إلى الغابية مع أنَّ البخاري روى عنه» [ترقيم الرساله 8788] [ترقيم الشركة 8678] [ترقيم العلميه 8575]
الحكم على الحديث
إسناده واهٍ
الحكم: إسناده واهٍ