حدثنا أبو الفضل الحسن بن يعقوب بن يوسف العَدْل، حدثنا يحيى بن أبي طالب، حدثنا زيد بن الحُبَاب، عن كَثير بن زيد قال: حدثني الوليد بن رَبَاح مولى [ابن] أبي ذُبَاب، أنه سمع أبا هريرة يقول: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"سألتُ ربِّي ثلاثًا، فأعطاني ثِنتَين ومَنَعني واحدةً: سألتُه أن لا يُهلِكَ أُمَّتي بالسِّنين، فأعطاني، وسألتُه أن لا يُسلِّطَ عليهم عدوًّا من غيرِهم، فأعطاني، وسألتُه أن لا يُلبِسَهم شِيَعًا ويُذيقَ بعضَهم بأسَ بعضٍ، فمَنَعَني" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے اپنے رب سے تین چیزوں کا سوال کیا، پس اس نے مجھے دو عطا فرما دیں اور ایک سے منع فرما دیا: میں نے اپنے رب سے سوال کیا کہ وہ میری امت کو قحط سالی سے ہلاک نہ کرے، تو اس نے مجھے یہ عطا کر دی، اور میں نے سوال کیا کہ ان پر ان کے علاوہ (غیر قوم) میں سے کوئی دشمن مسلط نہ کرے (جو انہیں جڑ سے ختم کر دے)، تو اس نے مجھے یہ بھی عطا کر دی، اور میں نے سوال کیا کہ وہ انہیں گروہوں میں تقسیم نہ کرے اور نہ ہی انہیں ایک دوسرے کی لڑائی کا ذائقہ چکھائے، تو اس نے مجھے اس سے منع فرما دیا۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8789]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن من أجل كثير بن زيد الأسلمي والوليد بن رباح» [ترقيم الرساله 8789] [ترقيم الشركة 8679]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره