☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایک ایسے فتنے کا تذکرہ جس میں بوڑھا ضعیف ہو جائے گا اور بچہ جوان ہو جائے گا
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← فتنوں آزمائشوں کا بیان← ایک ایسے فتنے کا تذکرہ جس میں بوڑھا ضعیف ہو جائے گا اور بچہ جوان ہو جائے گا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 8783 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو الطيِّب محمد بن الحسن الحِيرِي، حدثنا محمد بن عبد الوهاب، حدثنا يَعلَى بن عُبيد، حدثنا الأعمش، عن شَقِيق قال: قال عبد الله: كيف أنتم إذا لَبِسَتكم (1) فتنةٌ يَهرَمُ فيها الكبير، ويَربُو فيها الصغير، ويتخذها الناسُ سُنّةً، فإذا غُيِّرَت قالوا: غُيِّرَت السُّنة، قيل: متى ذلك يا أبا عبد الرحمن (2) ؟ قال: إذا كَثُرَت قرّاؤُكم [وقلَّتْ فقهاؤُكم، وكَثُرَت أُمراؤُكم، وقلَّتْ أُمناؤُكم] (3) والتُمِسَت الدنيا بعمل الآخرة (4) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8570 - على شرط البخاري ومسلم
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”تمہارا کیا حال ہوگا جب تمہیں وہ فتنہ اپنی لپیٹ میں لے لے گا جس میں بڑا بوڑھا ہو جائے گا اور بچہ جوان ہو جائے گا، اور لوگ اس (فتنے) کو سنت (باقاعدہ طریقہ کار) بنا لیں گے، پس جب اس میں کبھی کوئی تبدیلی کی جائے گی تو لوگ کہیں گے کہ سنت بدل دی گئی ہے۔“ عرض کیا گیا: اے ابو عبدالرحمن! یہ کب ہوگا؟ انہوں نے فرمایا: ”جب تمہارے قراء (قرآن پڑھنے والے) کثرت سے ہوں گے مگر فقہاء (دین کی گہری سمجھ رکھنے والے) کم ہو جائیں گے، تمہارے حکمران بہت ہوں گے لیکن امانت دار لوگ کم رہ جائیں گے، اور جب آخرت کے اعمال کے ذریعے دنیا طلب کی جائے گی۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8783]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 8783] [ترقيم الشركة 8673] [ترقيم العلميه 8570]