أخبرني أبو عبد الله الصَّنعاني بمكة، حدثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن قَتَادة، عن شَهْر بن حَوشَب قال: لما جاءت بَيعةُ يزيد بن معاوية قلتُ: لو خرجتُ إلى الشام فتنحَّيتُ من شرِّ هذه البَيْعة، فخرجتُ حتى قدمتُ الشام، فأُخبِرتُ بمَقامٍ يقومُه نَوْفٌ، فجئته، فإذا رجلٌ فاسدُ العينين عليه خَمِيصة، وإذا هو عبدُ الله بن عَمرو بن العاص، فلما رآه نوفٌ أمسكَ عن الحديث، فقال له عبد الله: حدِّثْ بما كنتَ تحدِّثُ به، قال: أنت أحقُّ بالحديث مني،، أنت صاحبُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، قال: إِنَّ هؤلاء قد مَنَعُونا عن الحديث؛ يعني الأمراء، قال: أَعزِمُ عليك إلَّا ما حدَّثتَنا حديثًا سمعتَه من رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم، قال: سمعتُه يقول:"إنها ستكونُ هجرةٌ بعد هجرةٍ، يحتازُ الناسُ إلى مُهاجَرِ إبراهيم، لا يبقى في الأرض إِلَّا شِرارُ أهلِها، تَلفِظُهم أرضُهم وتَقذَرُهم (1) أنفسُهم، والله يَحشُرُهم إلى النار مع القِرَدة والخنازير، تَبِيتُ معهم إذا باتوا، وتَقِيلُ معهم إذا قالُوا، وتأكلُ مَن تَخلَّفَ". قال: وسمعت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"سيخرجُ أُناسٌ من أمَّتي من قِبَل المَشرق، يَقرؤُون القرآنَ لا يجاوزُ تَراقِيَهم، كلَّما خرج منهم قَرْنٌ قُطِعَ، حتى يخرج الدَّجالُ في بقيَّتِهم" (2)
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8497 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
الترجمة: طلحہ بابر
شہر بن حوشب سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب یزید بن معاویہ کی بیعت کا معاملہ آیا تو میں نے سوچا کہ میں شام چلا جاؤں اور اس بیعت کے شر سے دور ہو جاؤں، چنانچہ میں نکلا اور شام پہنچا، وہاں مجھے نوف (بکالی) کی مجلس کے بارے میں بتایا گیا تو میں ان کے پاس آیا، وہاں ایک شخص موجود تھے جن کی آنکھیں خراب تھیں اور انہوں نے ایک کالی دھاری دار چادر اوڑھی ہوئی تھی، وہ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما تھے، جب نوف نے انہیں دیکھا تو گفتگو سے رک گئے، عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: تم جو بات کر رہے تھے وہ کرتے رہو، نوف نے کہا: آپ گفتگو کے زیادہ حقدار ہیں کیونکہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابی ہیں، انہوں نے کہا: ان لوگوں یعنی امراء نے ہمیں حدیث بیان کرنے سے منع کر رکھا ہے، نوف نے کہا: میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ آپ ہمیں کوئی ایسی حدیث سنائیں جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنی ہو، انہوں نے فرمایا: میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”عنقریب ہجرت کے بعد ہجرت ہوگی، لوگ سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی ہجرت گاہ (ملک شام) کی طرف سمٹ آئیں گے، روئے زمین پر صرف بدترین لوگ باقی رہ جائیں گے، ان کی زمین انہیں اگل دے گی اور ان کے اپنے جی ان سے بیزاری ظاہر کریں گے، اللہ تعالیٰ انہیں بندروں اور خنزیروں کے ساتھ آگ کی طرف ہانک کر جمع کرے گا، وہ آگ ان کے ساتھ رہے گی جہاں وہ رات گزاریں گے اور جہاں وہ دوپہر کو آرام (قیلولہ) کریں گے، اور جو پیچھے رہ جائے گا اسے وہ (آگ) کھا جائے گی۔“ (عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے) کہا: اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”میری امت میں مشرق کی جانب سے کچھ ایسے لوگ نکلیں گے جو قرآن کی تلاوت تو کریں گے مگر وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، جب بھی ان کا کوئی گروہ «قَرْنٌ» ختم ہوگا تو دوسرا پیدا ہو جائے گا، یہاں تک کہ ان کے آخری گروہ میں دجال ظاہر ہوگا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8707]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن إن شاء الله من أجل شهر بن حوشب، فهو حسن الحديث في المتابعات والشواهد، وقد توبع فيما سيأتي عند المصنف برقم (8623) بإسناد يعتبر به في المتابعات والشواهد أيضًا، وله شواهد تقوّيه» [ترقيم الرساله 8707] [ترقيم الشركة 8599] [ترقيم العلميه 8497]
الحكم على الحديث
إسناده حسن إن شاء الله من أجل شهر بن حوشب
الحكم: إسناده حسن إن شاء الله من أجل شهر بن حوشب