حدثني علي بن عيسى، حدثنا مسدد بن قطن القُشَيري، حدثنا عثمان بن أبي شَيْبة، حدثنا جرير، عن عبد العزيز بن رفيع، عن عُبيد الله بن القِبْطيَّة قال: دخل الحارث بن أبي ربيعة وعبد الله بن صفوان -وأنا معهما- على أم سلمة، فسألاها عن الجيش الذي يُخسَفُ به، وكان ذلك في أيام ابن الزبير، فقالت أم سلمة: سمعت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"يَعُوذُ عائذ بالحَرَمَ، فيُبْعَثُ إليه بجيش، فإذا كانوا ببَيْداءَ من الأرض يُخسَفُ بهم" فقلتُ: يا رسول الله، كيف بمن يَخرُج كارها؟ قال:"يُخسَفُ به معهم، ولكنه يُبعث على نيَّته يوم القيامة"؛ ثم قالت: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"يعوذ عائذٌ بالبيت" (1)
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط الشيخين، ولم يخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8321 - على شرط البخاري ومسلم
الترجمة: طلحہ بابر
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حارث بن ابی ربیعہ اور عبداللہ بن صفوان ان کے پاس حاضر ہوئے - اور میں بھی ان کے ساتھ تھا - تو ان دونوں نے ان سے اس لشکر کے بارے میں سوال کیا جو زمین میں دھنسا دیا جائے گا، یہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کے (خلافت کے) دنوں کی بات ہے، تو سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”ایک پناہ لینے والا حرم (کعبہ) میں پناہ لے گا، تو اس کی طرف ایک لشکر بھیجا جائے گا، جب وہ زمین کے ایک چٹیل میدان (بیداء) میں پہنچیں گے تو انہیں زمین میں دھنسا دیا جائے گا۔“ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اس شخص کا کیا ہوگا جو (لشکر میں) ناپسندیدگی کے باوجود شامل ہوا ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے بھی ان کے ساتھ دھنسا دیا جائے گا، لیکن قیامت کے دن وہ اپنی نیت پر اٹھایا جائے گا۔“ پھر انہوں نے (ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے) کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ایک پناہ لینے والا بیت اللہ کی پناہ لے گا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح الاسناد ہے، لیکن ان دونوں نے اسے اپنی کتب میں روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8526]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8526] [ترقيم الشركة 8423] [ترقيم العلميه 8321]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح