حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن شَيْبان الرَّمْلي، حدثنا سفيان بن عيينة، عن أُمية بن صفوان بن عبد الله بن صفوان، سمع جدَّه عبد الله بن صفوان يقول: حدثتني حَفْصة، أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لَيَؤُمَّنَّ هذا البيت جيشٌ يَعْزُونَه، حتى إذا كانوا ببَيداءَ من الأرض خُسِفَ بأوسطِهم، فيَتَنادَوْن أولُهم وآخرُهم، فيُخسَفُ بهم خَسْفًا لا يَنجُو إِلَّا الشَّريدُ الذي يُخبر عنهم". فقال له رجل: أشهدُ عليك ما كذبت على جدِّك، وأشهدُ على جدِّك أنه ما كذب على حفصةَ، وأشهدُ على حفصةَ أنها لم تَكذِب على النبي صلى الله عليه و آله وسلم (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8322 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
ام المومنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یقیناً ایک لشکر اس گھر (کعبہ) کا قصد کرے گا تاکہ اس پر حملہ کرے، یہاں تک کہ جب وہ زمین کے ایک چٹیل میدان (بیداء) میں ہوں گے تو ان کے درمیانی حصے کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا، پھر ان کے اول اور آخر والے ایک دوسرے کو پکاریں گے، پھر ان سب کو اس طرح دھنسا دیا جائے گا کہ سوائے اس بھاگ نکلنے والے (بچ جانے والے) کے کوئی نہیں بچے گا جو ان کی خبر دے گا۔“ ایک شخص نے (راوی سے) کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے اپنے دادا پر جھوٹ نہیں باندھا، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ کے دادا نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا پر جھوٹ نہیں بولا، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر جھوٹ نہیں باندھا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8527]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8527] [ترقيم الشركة 8424] [ترقيم العلميه 8322]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح