☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عِلَاجُ الْعُذْرَةِ
Mustadrak al-Hakim
Books← Mustadrak al-Hakim← طب کا بیان← عِلَاجُ الْعُذْرَةِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 8443 Mustadrak al-Hakim
حَدَّثَنَا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا محمد بن أيوب، حدثني يحيى بن عبد الحميد، حَدَّثَنَا حَمّاد بن شُعيب، عن أبي الزّبير، عن جابر قال: جاءت امرأةٌ إلى رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم فقالت: يا رسول الله، إن ابني هذا به العُذْرةُ، قال:"لا تُحرِقْنَ حُلوقَ أولادِكنُّ، عليكنَّ بِقُسْطٍ هِنْديٍّ وَوَرْسٍ فَأَسعِطْنَه إياه" (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8239 - حماد ويحيى ضعيفان
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئی اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! میرے اس بیٹے کو عذرہ (حلق کی بیماری) ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے بچوں کے حلق کو (دبا کر) نہ جلایا کرو، تم عودِ ہندی (قسطِ ہندی) اور ورس (ایک زرد گھاس) کا استعمال کیا کرو اور اسے ناک کے ذریعے یہ دوا دو۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8443]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف يحيى وحماد، وبهما أعلّه الذهبي في "تلخيصه"، إلّا أنهما متابَعان فيما سلف عند المصنّف برقم (7645)» [ترقيم الرساله 8443] [ترقيم الشركة 8341] [ترقيم العلميه 8239]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
Hadith No.: 8444 Mustadrak al-Hakim
أخبرنا أبو عمرو عثمان بن عبد الله بن السَّمَّاك ببغداد، حَدَّثَنَا عبد الرحمن بن محمد بن منصور الحارثي، حَدَّثَنَا مُعاذ بن هشام، حدثني أبي، عن قَتَادة، عن أبي عبد الله البَحْرانيّ، عن زيد بن أرقَمَ قال: سمعت نبيَّ الله صلى الله عليه و آله وسلم يَنعَتُ الزيتَ والوَرْسَ من ذات الجَنْب. قال قتادة: يُلَدُّ (2) من جانبه الذي يشتكيه (3) .
هذا حديث عالي الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8240 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ذات الجنب (پھیپھڑوں کی تکلیف) کے لیے زیتون کے تیل اور ورس کا نسخہ بیان فرما رہے تھے۔ قتادہ نے کہا: (اسے استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ) اسے اس جانب سے منہ میں ڈالا جائے جس طرف تکلیف ہو۔
یہ حدیث عالی الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8444]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف، وقد سلف برقم (7632)» [ترقيم الرساله 8444] [ترقيم الشركة 8342] [ترقيم العلميه 8240]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف
Hadith No.: 8445 Mustadrak al-Hakim
حَدَّثَنَا أبو نَصْر محمد بن أحمد بن محمد، حَدَّثَنَا محمد بن عمرو بن النَّضْرِ الحَرَشيُّ، حَدَّثَنَا يحيى بن يحيى، أخبرنا عيسى بن يونس، عن الأعمش، عن أبي سفيان، عن جابر قال: دخل النَّبِيُّ صلى الله عليه و آله وسلم على عائشة وعندها امرأةٌ معها صبيٌّ لها يَسيلُ مَنْخِراهُ دمًا، فقال النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم:"ما شأنُ هذا؟" قالوا: به العُذْرةُ، قال:"وَيْلَكنّ، لا تَقتُلنَ أولادَكنّ؛ أيّةُ امرأةٍ يأتي ولدَها العُذْرةُ فلتأخُذْ قُسْطًا هنديًّا فلتحُكَّه بالماء ثم لتُسعِطْه إياه"، ثم أَمر عائشةَ ففعلته بالصبي فبَرَأ (4) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8241 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے تو ان کے پاس ایک عورت تھی جس کے ساتھ اس کا بچہ تھا جس کے نتھنوں سے خون بہہ رہا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”اسے کیا ہوا ہے؟“ لوگوں نے بتایا کہ اسے عذرہ (حلق کا ورم) ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم پر افسوس ہے، اپنی اولاد کو قتل نہ کرو؛ جس عورت کے بچے کو عذرہ کی تکلیف ہو اسے چاہیے کہ وہ قسطِ ہندی لے کر اسے پانی میں رگڑے اور پھر اسے ناک کے راستے اس کی نسوار دے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو حکم دیا تو انہوں نے اس بچے کے ساتھ ایسا ہی کیا اور وہ تندرست ہو گیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8445]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد قوي من أجل أبي سفيان، ومحمد بن عمرو الحرشي صدوق حسن الحديث، وقد سلف الحديث برقم (7644) من غير هذا الوجه عن الأعمش» [ترقيم الرساله 8445] [ترقيم الشركة 8343] [ترقيم العلميه 8241]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح