حَدَّثَنَا أبو نَصْر محمد بن أحمد بن محمد، حَدَّثَنَا محمد بن عمرو بن النَّضْرِ الحَرَشيُّ، حَدَّثَنَا يحيى بن يحيى، أخبرنا عيسى بن يونس، عن الأعمش، عن أبي سفيان، عن جابر قال: دخل النَّبِيُّ صلى الله عليه و آله وسلم على عائشة وعندها امرأةٌ معها صبيٌّ لها يَسيلُ مَنْخِراهُ دمًا، فقال النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم:"ما شأنُ هذا؟" قالوا: به العُذْرةُ، قال:"وَيْلَكنّ، لا تَقتُلنَ أولادَكنّ؛ أيّةُ امرأةٍ يأتي ولدَها العُذْرةُ فلتأخُذْ قُسْطًا هنديًّا فلتحُكَّه بالماء ثم لتُسعِطْه إياه"، ثم أَمر عائشةَ ففعلته بالصبي فبَرَأ (4) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8241 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے تو ان کے پاس ایک عورت تھی جس کے ساتھ اس کا بچہ تھا جس کے نتھنوں سے خون بہہ رہا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”اسے کیا ہوا ہے؟“ لوگوں نے بتایا کہ اسے عذرہ (حلق کا ورم) ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم پر افسوس ہے، اپنی اولاد کو قتل نہ کرو؛ جس عورت کے بچے کو عذرہ کی تکلیف ہو اسے چاہیے کہ وہ قسطِ ہندی لے کر اسے پانی میں رگڑے اور پھر اسے ناک کے راستے اس کی نسوار دے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو حکم دیا تو انہوں نے اس بچے کے ساتھ ایسا ہی کیا اور وہ تندرست ہو گیا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8445]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد قوي من أجل أبي سفيان، ومحمد بن عمرو الحرشي صدوق حسن الحديث، وقد سلف الحديث برقم (7644) من غير هذا الوجه عن الأعمش» [ترقيم الرساله 8445] [ترقيم الشركة 8343] [ترقيم العلميه 8241]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح