☽ 11 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
لِكُلِّ دَاءٍ دَوَاءٌ ، فَإِذَا أُصِيبَ دَوَاءُ الدَّاءِ بَرَأَ
Mustadrak al-Hakim
Books← Mustadrak al-Hakim← طب کا بیان← لِكُلِّ دَاءٍ دَوَاءٌ ، فَإِذَا أُصِيبَ دَوَاءُ الدَّاءِ بَرَأَ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 8423 Mustadrak al-Hakim
فحدَّثَناه الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا محمد بن أيوب، أخبرنا أحمد بن عيسى، حَدَّثَنَا عبد الله بن وَهْب، أخبرني عمرو بن الحارث، عن عبد رَبّه بن سعيد (1) ، عن أبي الزُّبير، عن جابر، عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أنه قال:"لكلِّ داءٍ دواءٌ، فإذا أُصيبَ دواء الدّاء بَرَأَ بإذن الله ﷿" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. وأما حديث أبي سعيد الخُدْريّ:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہر بیماری کی ایک دوا ہے، پس جب بیماری کو اس کی دوا پہنچ جاتی ہے تو وہ اللہ عزوجل کے حکم سے شفاء یاب ہو جاتی ہے۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8423]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8423] [ترقيم الشركة 8321]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
Hadith No.: 8424 Mustadrak al-Hakim
فحدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا العباس بن محمد الدُّوري، حَدَّثَنَا أبو النَّضر هاشم بن القاسم، حَدَّثَنَا شَبيبُ بن شَيْبة، حَدَّثَنَا عطاء بن أبي رَبَاح، حَدَّثَنَا أبو سعيد الخُدْري، أنَّ النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إِنَّ الله لم يُنزِلُ (3) داءً - أولم يَخلُق داءً - إِلَّا أَنزَل - أو خَلَق - له دواءً، عَلِمَه من عَلِمَه، وجَهِلَه من جَهِلَه، إِلَّا السَّامَ" قالوا: يا رسول الله، وما السامُ؟ قال:"الموتُ" (4) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8220 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسی بیماری نازل نہیں کی — یا فرمایا کہ پیدا نہیں کی — جس کی شفاء نازل نہ کی ہو — یا فرمایا کہ اس کے لیے دوا پیدا نہ کی ہو، اسے جس نے جان لیا سو جان لیا، اور جو اس سے جاہل رہا سو جاہل رہا، سوائے ”سام“ کے۔“ صحابہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! ”سام“کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”موت۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8424]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، شبيب بن شيبة» [ترقيم الرساله 8424] [ترقيم الشركة 8322] [ترقيم العلميه 8220]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
Grade: صحيح لغيره