☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رُؤْيَا قَارُورَةِ دَمِ الْحُسَيْنِ وَتُرْبَتِهِ
Mustadrak al-Hakim
Books← Mustadrak al-Hakim← خوابوں کی تعبیروں کا بیان← رُؤْيَا قَارُورَةِ دَمِ الْحُسَيْنِ وَتُرْبَتِهِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 8401 Mustadrak al-Hakim
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حَدَّثَنَا بِشْر بن موسى الأَسَدي، حَدَّثَنَا الحسن بن موسى الأشْيَب، حَدَّثَنَا حماد بن سَلَمة، عن عمّار بن أبي عمّار (2) ، عن ابن عبّاس قال: رأيتُ النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم فيما يرى النائمُ نِصفَ النهار، أشعثَ أغبرَ معه قارورةٌ فيها دم، فقلتُ: يا نبيَّ الله، ما هذا؟ قال:"هذا دمُ الحُسين وأصحابِه، لم أزَلْ أَلتقِطُه منذ اليومِ"، قال: فأُحصيَ ذلك اليومُ فوجدوه قُتل قبل ذلك بيوم (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8201 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے دوپہر کے وقت خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بال بکھرے ہوئے ہیں اور آپ گرد آلود ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس ایک شیشی ہے جس میں خون ہے، میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! یہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ حسین اور ان کے ساتھیوں کا خون ہے، میں آج کے دن سے مسلسل اسے جمع کر رہا ہوں“، راوی کہتے ہیں: اس دن کا حساب لگایا گیا تو پتہ چلا کہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ اس سے ایک دن پہلے شہید ہوئے تھے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ تَعْبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 8401]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8401] [ترقيم الشركة 8302] [ترقيم العلميه 8201]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
Hadith No.: 8402 Mustadrak al-Hakim
أخبرَناه أبو الحسين علي بن عبد الرحمن السَّبيعي (2) بالكوفة، حَدَّثَنَا أحمد بن حازمٍ الغِفَاريّ، حَدَّثَنَا خالد بن مَخْلَد القَطَواني، قال: حدثني موسى بن يعقوب الزَّمْعي، أخبرني هاشم بن هاشم بن عُتْبة بن أبي وَقّاص، عن عبد الله بن وهب بن زَمْعة، قال: أخبرتنى أم سَلَمة: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم اضطَجَعَ ذات ليلةٍ للنوم فاستيقظ وهو خاثرٌ، ثم اضطجع فرَقَدَ، ثم استيقظ خاثرًا دون ما رأيتُ به المرةَ الأُولى، ثم اضطجع فاستيقظ وفي يده تُرْبةٌ حمراءُ يُقلِّبُها (3) ، فقلتُ: ما هذه التربةُ يا رسول الله؟ قال:"أخبرَني جبريل ﵇ أنَّ هذا يُقتَلُ بأرض العِرَاق - للحُسين - فقلتُ لجبريل: أَرِني تربةَ الأرض التي يُقتَل بها، فهذه تُربَتُها" (4) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8202 - مر هذا على شرط البخاري ومسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ایک رات سونے کے لیے لیٹے تو بیدار ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پریشانی کے عالم میں تھے، پھر لیٹے اور سو گئے، پھر بیدار ہوئے تو پہلی مرتبہ کی نسبت کم پریشان تھے، پھر لیٹے اور جب بیدار ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہاتھ میں سرخ مٹی تھی جسے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم الٹ پلٹ کر دیکھ رہے تھے، میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! یہ مٹی کیسی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے جبرائیل علیہ السلام نے خبر دی ہے کہ یہ (حسین) عراق کی سرزمین میں شہید کر دیا جائے گا، میں نے جبرائیل سے کہا کہ مجھے اس جگہ کی مٹی دکھائیں جہاں اسے شہید کیا جائے گا، تو یہ وہاں کی مٹی ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ تَعْبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 8402]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف، خالد بن مخلد القطواني وشيخه موسى بن يعقوب الزمعي فيهما مقال، وهما إلى الضعف أقرب، لكن خالدًا القطواني قد توبع على موسى بن يعقوب، وموسى بن يعقوب هذا قد خولف في سياقة متن الحديث، وقد اضطرب أيضًا في تسمية الراوي عن أم سلمة» [ترقيم الرساله 8402] [ترقيم الشركة 8303] [ترقيم العلميه 8202]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف