☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 8401
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 8401
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حَدَّثَنَا بِشْر بن موسى الأَسَدي، حَدَّثَنَا الحسن بن موسى الأشْيَب، حَدَّثَنَا حماد بن سَلَمة، عن عمّار بن أبي عمّار (2) ، عن ابن عبّاس قال: رأيتُ النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم فيما يرى النائمُ نِصفَ النهار، أشعثَ أغبرَ معه قارورةٌ فيها دم، فقلتُ: يا نبيَّ الله، ما هذا؟ قال:"هذا دمُ الحُسين وأصحابِه، لم أزَلْ أَلتقِطُه منذ اليومِ"، قال: فأُحصيَ ذلك اليومُ فوجدوه قُتل قبل ذلك بيوم (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8201 - على شرط مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے دوپہر کے وقت خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بال بکھرے ہوئے ہیں اور آپ گرد آلود ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس ایک شیشی ہے جس میں خون ہے، میں نے عرض کی: اے اللہ کے نبی! یہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ حسین اور ان کے ساتھیوں کا خون ہے، میں آج کے دن سے مسلسل اسے جمع کر رہا ہوں“، راوی کہتے ہیں: اس دن کا حساب لگایا گیا تو پتہ چلا کہ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ اس سے ایک دن پہلے شہید ہوئے تھے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ تَعْبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 8401]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8401] [ترقيم الشركة 8302] [ترقيم العلميه 8201]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (8400) Back to Bab Next Hadith → (8402)