☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
خواب میں شیطان کے اپنے ساتھ کھیلنے کا تذکرہ (لوگوں کو) نہ کرو
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← خوابوں کی تعبیروں کا بیان← خواب میں شیطان کے اپنے ساتھ کھیلنے کا تذکرہ (لوگوں کو) نہ کرو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 8381 مستدرک الحاکم
أخبرنا أبو النَّضر الفقيه، حدَّثنا عثمان بن سعيد الدَّارِمي، حدَّثنا سعيد بن عُفير وعبد الله بن صالح المصريان، قالا: حدَّثنا الليث بن سعد، عن أبي الزُّبير، عن جابر: أنَّ أعرابيًّا جاء إلى النبي صلى الله عليه و آله وسلم فقال: يا رسول الله، إني حَلَمتُ أَنَّ رأسي قُطِعَ فأنا أَتبَعُه، فزَجَرَه النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم وقال:"لا تُخبِرُ بتَلعُّب الشيطانِ بك في المَنام" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8182 - على شرط البخاري ومسلم
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں نے خواب دیکھا ہے کہ میرا سر کاٹ دیا گیا ہے اور میں اس کے پیچھے پیچھے چل رہا ہوں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے ڈانٹا اور فرمایا: ”شیطان تمہارے ساتھ نیند میں جو کھیل کھیلتا ہے اس کی خبر (دوسروں کو) نہ دیا کرو۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا! [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ تَعْبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 8381]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8381] [ترقيم الشركة 8282] [ترقيم العلميه 8182]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 8382 مستدرک الحاکم
أخبرنا أبو النضر الفقيه، حدَّثنا عثمان بن سعيد الدارمي، حدَّثنا سعيد بن عُفير وعبد الله بن صالح، قالا: حدَّثنا الليث بن سعد، عن أبي الزُّبير، عن جابر، عن رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أنه قال:"إذا رأى أحدُكم الرؤيا يَكْرَهُها، فليَبصُقْ عن يَسَاره وليتحوَّلْ عن جَنْبه الذي كان عليه" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه!
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جسے وہ ناپسند کرتا ہو، تو اسے چاہیے کہ اپنی بائیں جانب تھوکے اور اس کروٹ کو بدل لے جس پر وہ لیٹا ہوا تھا۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا! [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ تَعْبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 8382]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،كسابقه» [ترقيم الرساله 8382] [ترقيم الشركة 8283]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 8383 مستدرک الحاکم
حدَّثنا أبو الحسن أحمد بن محمد بن إسماعيل بن مِهْران، حدَّثنا أبي، حدَّثنا عمرٌو بن سَوَّاد السَّرْحيُّ، حدَّثنا عبد الله بن وهب، أخبرني عمرو بن الحارث، أن أبا السَّمح حدثه عن أبي الهيثم، عن أبي سعيد الخُدْري، أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"أصدقُ الرُّؤيا بالأسحار" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8183 - صحيح
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے سچا خواب سحر (سحری کے وقت) کا ہوتا ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ تَعْبِيرِ الرُّؤْيَا/حدیث: 8383]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لضعف رواية أبي السمح» [ترقيم الرساله 8383] [ترقيم الشركة 8284] [ترقيم العلميه 8183]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
الحكم: إسناده ضعيف