☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جس نے اپنے باپ کی بیوی (سوتیلی ماں) سے نکاح کیا اس کی گردن مار دی جائے
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← اسلامی سزاؤں کے متعلق روایات← جس نے اپنے باپ کی بیوی (سوتیلی ماں) سے نکاح کیا اس کی گردن مار دی جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 8254 مستدرک الحاکم
أخبرنا علي بن محمد بن عُقْبة الشَّيباني بالكوفة، حدثنا محمد بن علي بن عفّان العامري، حدثنا أسباط بن محمد القرشي، حدثنا مُطرِّف بن طَريف الحارثي، حدثنا أبو الجَهْم، عن البراء بن عازب قال: إنِّي لأطُوفُ على إبلٍ لي ضلَّت، فأنا أجُولُ في أبياتٍ، فإذا أنا برَكْب وفوارسَ، فجعل أهلُ الماء يَلُوذونَ بمَنزلي (1) ، إذ أطافوا بفنائي واستَخرَجوا منه رجلًا، فما كلَّموه ولا سألوه عن شيء حتى ضربوا عُنقَه، فلما ذهبوا سألتُ عنه فقالوا: عَرَّسَ بامرأةِ أبيه (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه. وشاهدُه حديث يزيد بن البراء بن عازب الذي:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8055 - صحيح
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں اپنے گمشدہ اونٹوں کی تلاش میں تھا اور بستی کے گھروں کے پاس پھر رہا تھا کہ اچانک میرا سامنا سواروں کے ایک دستے سے ہوا، بستی کے لوگ میرے گھر کی طرف پناہ لینے لگے، تب ان سواروں نے میرے صحن کا گھیراؤ کیا اور وہاں سے ایک شخص کو نکالا، انہوں نے اس سے کوئی بات کی نہ کچھ پوچھا بلکہ (فوری طور پر) اس کی گردن اڑا دی، جب وہ چلے گئے تو میں نے اس کے بارے میں دریافت کیا، لوگوں نے بتایا کہ اس نے اپنے باپ کی منکوحہ (بیوہ یا مطلقہ) سے نکاح کر لیا تھا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور یزید بن براء کی حدیث اس کا شاہد ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8254]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل أبي الجهم، واسمه سليمان بن الجهم، وهو مولى البراء بن عازب» [ترقيم الرساله 8254] [ترقيم الشركة 8155] [ترقيم العلميه 8055]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
الحكم: حديث صحيح
حدیث نمبر: 8255 مستدرک الحاکم
حدَّثَناه أبو بكر أحمد بن سلمان الفقيه ببغداد، حدثنا هلال بن العلاء الرَّقي، حدثنا عبد الله بن جعفر الرَّقّي، حدثنا عبيد الله بن عمرو، عن زيد بن أبي أُنيسة، عن عدي بن ثابت، عن يزيد بن البراء، عن أبيه قال: لقيتُ عمّي ومعه الراية، فقلتُ: أين تريدُ؟ قال: بَعَثَني النبي صلى الله عليه و آله وسلم إلى رجل نكحَ امرأةَ أبيه، فأمرني أن أضربَ عُنقَه وآخذَ مالَه (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8056 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میری ملاقات اپنے چچا سے ہوئی جن کے پاس (ایک خصوصی) جھنڈا تھا، میں نے پوچھا: آپ کہاں کا ارادہ رکھتے ہیں؟ انہوں نے کہا: مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس شخص کی طرف بھیجا ہے جس نے اپنے باپ کی بیوی سے نکاح کر لیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اس کی گردن اڑا دوں اور اس کا مال قبضے میں لے لوں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8255]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، هلال بن العلاء ويزيد بن البراء صدوقان حسنا الحديث، وهلال قد توبع» [ترقيم الرساله 8255] [ترقيم الشركة 8156] [ترقيم العلميه 8056]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
الحكم: حديث صحيح
حدیث نمبر: 8256 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن عبد الوهاب، حدثنا عمرو بن عاصم الكِلَابي، حدثنا همَّام عن القاسم بن عبد الواحد، عن عبد الله بن محمد بن عَقِيل، عن جابر قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"إِنَّ أَخَوَفَ ما أَخافُ على أمّتي عملُ قومِ لوطٍ" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8057 - صحيح
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اپنی امت پر جس چیز کا سب سے زیادہ خوف ہے وہ قومِ لوط والا عمل (اغلام بازی) ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8256]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف، القاسم بن عبد الواحد وعبد الله بن محمد بن عقيل إنما يقبل حديثهما عند المتابعة، ولم نقف لهما على متابع محمد بن عبد الوهاب: هو ابن حبيب العبدي» [ترقيم الرساله 8256] [ترقيم الشركة 8157] [ترقيم العلميه 8057]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
الحكم: إسناده ضعيف