☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مَنِ اسْتَحْيَا مِنَ اللَّهِ حَقَّ الْحَيَاءِ فَلْيَحْفَظِ الرَّأْسَ وَمَا حَوَى
Mustadrak al-Hakim
Books← Mustadrak al-Hakim← دل کو نرم کرنے والی روایات← مَنِ اسْتَحْيَا مِنَ اللَّهِ حَقَّ الْحَيَاءِ فَلْيَحْفَظِ الرَّأْسَ وَمَا حَوَى
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 8113 Mustadrak al-Hakim
حدثنا أبو زكريا يحيى بن محمد العَنْبري، حدثنا أبو عبد الله بن محمد إبراهيم العَبْدي، حدثنا يحيى بن بُكَير، حدثنا مروان بن معاوية، عن أبان بن إسحاق، عن الصَّباح (3) ، عن مُرَّة الهَمْداني، عن عبد الله بن مسعود، أنَّ نبيَّ الله صلى الله عليه و آله وسلم قال:"استَحْيوا من الله حقَّ الحياء فقلنا: يا نبيَّ الله إنا لَنستَحْيي، قال:"ليسَ ذلك، ولكن مَن استَحْيا من الله حق الحياءِ، فليَحفَظ الرأسَ وما حَوَى، والبطن وما وَعَى، وليَذكُرِ الموتَ والبِلَى، ومن أرادَ الآخرة تَركَ زينةَ الدُّنيا، ومن فعلَ ذلك فقد استَحْيا من الله حقَّ الحياء" (4) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7915 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ سے ویسا حیا کرو جیسا کہ اس سے حیا کرنے کا حق ہے۔“ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! ہم (الحمدللہ) حیا کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا مطلب یہ نہیں ہے، بلکہ جو اللہ سے کما حقہ حیا کرنا چاہتا ہے اسے چاہیے کہ وہ سر اور جو اس (دماغ و حواس) نے سمیٹا ہے اس کی حفاظت کرے، اور پیٹ اور جو اس نے (غذا و خیالات) جمع کیا ہے اس کا خیال رکھے، اور موت اور (قبر میں) بوسیدہ ہونے کو یاد رکھے۔ اور جس نے آخرت کا ارادہ کر لیا وہ دنیا کی زینت کو چھوڑ دیتا ہے، پس جس نے یہ سب کیا اس نے یقیناً اللہ سے ویسا حیا کیا جیسا حیا کرنے کا حق ہے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 8113]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف لضعف الصباح وهو ابن محمد بن أبي حازم الأحمسي الكوفي» [ترقيم الرساله 8113] [ترقيم الشركة 8014] [ترقيم العلميه 7915]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف
Hadith No.: 8114 Mustadrak al-Hakim
حدثني علي بن بُنْدار، الزاهد، حدثنا محمد بن المسيَّب، حدثني أحمد بن بكر البالِسي، حدثنا زيد بن الحُبَاب، حدثنا سفيان الثَّوري، عن عوف، عن الحسن بن أبي الحسن، عن أنس بن مالك قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"يأتي على الناس زمانٌ يَتحلَّقونَ في مساجدِهم وليس هِمَّتُهم إلَّا الدنيا، ليس الله فيهم حاجةٌ، فلا تُجالِسُوهم" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7916 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ وہ اپنی مسجدوں میں حلقے بنا کر بیٹھیں گے لیکن ان کا نصب العین صرف دنیا ہی ہو گا، اللہ کو ایسے لوگوں کی کوئی حاجت نہیں، پس تم ان کے پاس مت بیٹھا کرو۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 8114]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف بمرّة لضعف أحمد بن بكر البالسي، وقال ابن عدي: روى أحاديث مناكير عن الثقات، وزيد بن الحباب في حديثه عن الثَّوري لين» [ترقيم الرساله 8114] [ترقيم الشركة 8015] [ترقيم العلميه 7916]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف بمرّة لضعف أحمد بن بكر البالسي
Grade: إسناده ضعيف بمرّة لضعف أحمد بن بكر البالسي
Hadith No.: 8115 Mustadrak al-Hakim
أخبرني محمد بن المؤمَّل بن الحسن (2) ، حدثنا الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدثنا النُّفَيلي، حدثنا مَخَلد بن يزيد، حدثنا بَشير بن زاذان (3) ، عن سيَّار أبي الحَكَم، عن طارق بن شِهَاب، عن عبد الله بن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم:"اقتَرَبَت الساعةُ ولا يَزدادُ الناسُ على الدنيا إلَّا حرصًا، ولا يزدادون من الله إلَّا بُعدًا" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7917 - هذا منكر
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت قریب آ پہنچی ہے جبکہ لوگوں کی دنیا کے لیے حرص و لالچ میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے اور وہ اللہ سے دور ہی ہوتے جا رہے ہیں۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 8115]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 8115] [ترقيم الشركة 8016] [ترقيم العلميه 7917]