☽ 12 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ذِكْرُ أُمِّ خَالِدٍ بِنْتِ خَالِدٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا -
Mustadrak al-Hakim
Books← Mustadrak al-Hakim← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← ذِكْرُ أُمِّ خَالِدٍ بِنْتِ خَالِدٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهَا -
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 7105 Mustadrak al-Hakim
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدَّثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدَّثنا مصعب بن عبد الله الزُّبيري قال: وأمُّ خالد اسمُها أَمَةُ بنت خالد بن سعيد بن العاص بن أُمية، وكان خالدُ بن سعيد قد هاجرَ إلى أرض الحبشة ومعه امرأتُه هُمَينةُ بنتُ خلف، فولدت له هناك أَمةَ بنتَ خالد فلم تَزَلْ بأرضِ الحبشة حتى قَدِمُوا [في] (1) السَّفينتين، وقد بلغت أمَةُ وعَقَلَتْ، وتزوَّجها الزُّبير بن العوام، فولدت له عمر وخالدًا ابني الزبير، وعاشت وعُمِّرت، وروت عن النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم.
Translation: طلحہ بابر
سیدنا مصعب بن عبداللہ زبیری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدہ ام خالد رضی اللہ عنہا کا نام امہ بنت خالد بن سعید بن عاص بن امیہ ہے، سیدنا خالد بن سعید اپنی اہلیہ ہمینہ بنت خلف کے ہمراہ حبشہ کی طرف ہجرت کر گئے تھے، وہیں ان کے ہاں امہ بنت خالد پیدا ہوئیں اور وہ حبشہ میں ہی رہیں یہاں تک کہ وہ دو کشتیوں کے ذریعے (مدینہ) پہنچے، اس وقت امہ جوان اور سمجھدار ہو چکی تھیں، ان کا نکاح سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ سے ہوا جن سے ان کے بیٹے عمر اور خالد پیدا ہوئے، انہوں نے طویل عمر پائی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایات نقل کیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7105]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 7105]
Hadith No.: 7106 Mustadrak al-Hakim
حدَّثنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الصَّفّار، حدَّثنا أحمد بن مهدي، حدَّثنا أبو بدر شُجاع بن الوليد، حدَّثنا موسى بن عُقبة، قال: سمعتُ أمَّ خالدٍ بنتَ خالد بن سعيد بن العاص تقول: سمعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يستعيذُ من عذاب القبر (2) . ذكرُ فاطمةَ بنتِ عُتبة بن ربيعة
Translation: طلحہ بابر
سیدہ ام خالد بنت خالد بن سعید رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو عذابِ قبر سے پناہ مانگتے ہوئے سنا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7106]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد قوي من أجل شجاع بن الوليد، وقد توبع.» [ترقيم الرساله 7106] [ترقيم الشركة 7024]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح