☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بالغ عمر میں رضاعت کا حکم خاص طور پر سالم کے ساتھ مخصوص تھا
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← بالغ عمر میں رضاعت کا حکم خاص طور پر سالم کے ساتھ مخصوص تھا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 7076 مستدرک الحاکم
حدَّثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حدَّثنا بَحْر بن نَصْر، حدَّثنا عبد الله بن وهب، حدَّثنا الليث بن سعد، عن يحيى بن سعيد، عن عَمْرة بنت عبد الرحمن، عن سهلةَ امرأة أبي حذيفة: أنها ذَكَرت لرسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم سالمًا مولى أبي حذيفةَ ودخولَه عليها، فزعمت: أنَّ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم أمرَها أن تُرضِعَه، فأرضعته وهو رجلٌ بعدما شَهِدَ بدرًا (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6902 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدہ سہلہ رضی اللہ عنہا (زوجہ ابوحذیفہ) سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے ابوحذیفہ کے آزاد کردہ غلام سالم کے اپنے پاس آنے جانے کا تذکرہ کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ انہیں اپنا دودھ پلا دیں، چنانچہ انہوں نے سالم کو دودھ پلایا جبکہ وہ غزوہ بدر میں شرکت کے بعد ایک مرد بن چکے تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7076]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 7076] [ترقيم الشركة 6996] [ترقيم العلميه 6902]
حدیث نمبر: 7077 مستدرک الحاکم
حدَّثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدَّثنا الربيع بن سليمان، حدَّثنا عبد الله بن وهب، أخبرني سليمان بن بلال، عن يحيى بن سعيد وربيعةَ، عن القاسم، عن عائشة قالت: أمر النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم سهلةَ امرأةَ أبي حذيفة أن تُرضِعَ سالمًا مولى أبي حذيفة حتى تذهبَ غَيْرةُ أبي حذيفة، فأرضعته وهو رجلٌ. قال ربيعةُ: وكان رخصةً لسالم (1) . ذكرُ أمِّ حَبيبَة، واسمُها حَمْنةُ بنت جَحْش ﵂
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6903 - صحيح
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ سہلہ رضی اللہ عنہا (زوجہ ابوحذیفہ) کو حکم دیا کہ وہ ابوحذیفہ کے آزاد کردہ غلام سالم کو دودھ پلا دیں (اور اس کو اپنا رضاعی بیٹا بنا لو) تاکہ ابوحذیفہ کی غیرت (اور ذہنی پریشانی) دور ہو جائے، چنانچہ انہوں نے انہیں دودھ پلایا جبکہ وہ مرد تھے۔ ربیعہ کہتے ہیں: یہ سالم کے لیے ایک خاص رخصت تھی۔
ام حبیبہ، جن کا نام حمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہا ہے، کا تذکرہ۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7077]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،ربيعة: هو ابن أبي عبد الرحمن المدني، والقاسم: هو ابن محمد بن أبي بكر الصديق.» [ترقيم الرساله 7077] [ترقيم الشركة 6997] [ترقيم العلميه 6903]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح