☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادیوں کا ذکر اور ان میں سب سے پہلے سیدہ زینب بنت خدیجہ رضی اللہ عنہما کا ذکر جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سب سے بڑی صاحبزادی تھیں
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صاحبزادیوں کا ذکر اور ان میں سب سے پہلے سیدہ زینب بنت خدیجہ رضی اللہ عنہما کا ذکر جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سب سے بڑی صاحبزادی تھیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 7004 مستدرک الحاکم
حدثني محمد بن القاسم العَتَكي، حدثنا الفضل بن محمد الشَّعراني، حدثنا أبو صالح، حدثني الليث، عن عُقيل عن ابن شهاب قال: كان أكبر بناتِ النَّبيّ صلى الله عليه و آله وسلم زينب بنت خديجة.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
ابن شہاب زہری سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صاحبزادیوں میں سب سے بڑی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا تھیں جو سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بطن سے پیدا ہوئیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7004]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 7004] [ترقيم الشركة 6925]
حدیث نمبر: 7005 مستدرک الحاکم
أخبرني محمد بن يعقوب الحافظ، أخبرنا محمد بن إسحاق الثقفي، قال: سمعتُ عبيد الله بن محمد بن سليمان الهاشمي يقول: ولدت زينب بنت رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم سنة ثلاثين من مولد النَّبيّ صلى الله عليه و آله وسلم، وماتت سنة ثمان من الهجرة.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
عبید اللہ بن محمد بن سلیمان ہاشمی سے مروی ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی ولادت نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت کے تیسویں سال ہوئی، اور ان کی وفات سنہ 8 ہجری میں ہوئی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7005]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 7005] [ترقيم الشركة 6926]