☽ 2 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نبی کریم ﷺ سے سب سے پہلے جا ملیں
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نبی کریم ﷺ سے سب سے پہلے جا ملیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 6939 مستدرک الحاکم
أخبرني عبد الله بن إسحاق بن إبراهيم الخُراساني العَدْل ببغداد، حدّثنا إبراهيم بن الهيثم البَلَديّ، حدَّثني إسماعيل بن أبي أُويس المدنيّ، حدَّثني أبي، عن يحيى بن سعيد، عن عَمْرة، عن عائشة قالت: قال رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم لأزواجه:"أسرعُكنَّ لُحوقًا بي أطولُكن يدًا"، قالت عائشة: فكُنَّا إذا اجتمعنا في بيت إحدانا بعدَ وفاةِ رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم نمدُّ أيديَنا في الجِدار نتطاول، فلم نزل نفعلُ ذلك حتى تُوفِّيَت زينبُ بنت جحش زوجُ النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم، وكانت امرأةً قصيرةً ولم تكن أطولَنا، فعرفنا حينئذٍ أنَّ النبيّ صلى الله عليه و آله وسلم إنما أراد بطول اليد الصدقةَ، قالت (1) : وكانت زينبُ امرأةً صَناعةَ اليدِ فكانت تدبُغُ وتخرُز وتصدَّقُ في سبيل الله ﷿ (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6776 - على شرط مسلم
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی ازواج سے فرمایا: ”تم میں سے سب سے پہلے مجھ سے وہ ملے گی جس کا ہاتھ سب سے لمبا ہو گا۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات کے بعد جب ہم کسی کے گھر جمع ہوتیں تو دیوار پر اپنے ہاتھ رکھ کر ایک دوسرے سے تقابلی لمبائی ناپتیں، ہم ایسا ہی کرتی رہیں یہاں تک کہ سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کی وفات ہو گئی، وہ پستہ قد خاتون تھیں اور ہم میں سب سے طویل القامت نہ تھیں، تب ہمیں سمجھ آئی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مراد ہاتھ کی لمبائی سے صدقہ و خیرات تھی، سیدہ عائشہ فرماتی ہیں: ”سیدہ زینب رضی اللہ عنہا اپنے ہاتھوں سے کام کرنے کا ہنر جانتی تھیں، وہ چمڑا رنگتیں اور سیتی تھیں اور اسے اللہ کی راہ میں صدقہ کر دیتی تھیں۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6939]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد من أجل إسماعيل بن أبي أويس وأبيه، واسمه عبد الله بن عبد الله.» [ترقيم الرساله 6939] [ترقيم الشركة 6859] [ترقيم العلميه 6776]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
الحكم: حديث صحيح
حدیث نمبر: 6940 مستدرک الحاکم
حدّثنا علي بن حَمْشَاذَ العَدْل وعبد الله بن الحسين القاضي، قالا: حدّثنا الحارث بن أبي أسامة، حدّثنا علي بن عاصم، عن داود بن أبي هند، عن عامر (1) قال: كانت زينبُ بنت جَحْش تقول للنبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم: أنا أعظمُ نسائِك عليك حقًّا، أنا خيرُهنَّ منْكَحًا، وأكرمُهنَّ سفيرًا (2) ، وأقربهنَّ رَحِمًا، ثم تقول: زوَّجَنيكَ الرحمنُ ﷿ من فوقِ عرشِه، وكان جبريلُ ﵇ هو السفيرَ بذلك، وأنا ابنةُ عمَّتِك، وليس لك من نسائك قريبةٌ غيري (3) . قد ذكرتُ في أول الترجمة أنَّ أمّ زينب بنت جحش أميمة بنت عبد المطلب بن هاشم، وهي عمة النبيّ صلى الله عليه و آله وسلم. ذكرُ جُويرية بنت الحارث أمِّ المؤمنين ﵂
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6777 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عامر سے روایت ہے کہ سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عرض کیا کرتی تھیں: ”میرا آپ پر تمام ازواج سے بڑا حق ہے، میرا نکاح سب سے بہتر ہوا، میرا قاصد سب سے معزز تھا اور میں رشتہ داری میں آپ کے سب سے قریب ہوں“، پھر وہ کہتی تھیں: ”میرا نکاح رحمن عزوجل نے اپنے عرش کے اوپر سے آپ سے کیا اور جبرائیل علیہ السلام اس کے قاصد تھے، اور میں آپ کی پھوپھی کی بیٹی ہوں، آپ کی ازواج میں سے میرے سوا کوئی آپ کی اتنی قریبی رشتہ دار نہیں۔“ (جیسا کہ میں نے ذکر کیا کہ ان کی والدہ امیمہ بنت عبدالمطلب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پھوپھی تھیں)۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6940]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف، علي بن عاصم» [ترقيم الرساله 6940] [ترقيم الشركة 6860] [ترقيم العلميه 6777]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
الحكم: إسناده ضعيف