☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی ہجرت کا ذکر
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی ہجرت کا ذکر
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 6861 مستدرک الحاکم
حَدَّثَنَا أبو عبد الله محمد بن أحمد بن بُطَّة الأصبهاني، حَدَّثَنَا الحسن بن الجَهْم، حَدَّثَنَا الحسين بن الفَرَج، حَدَّثَنَا محمد بن عمر قال: عائشةُ بنت أبي بكر ﵂ أمُّها أمُّ رُومان بنت عُمير بن عامر، من بني دُهمان بن الحارث بن غَنْم بن مالك بن كِنانة، تزوَّجها رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم في شوال سنةَ عشرٍ من النُّبوة قبلَ الهجرة بثلاث سنين، وعرَّس بها رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم في شوال على رأسِ ثمانية أشهرٍ من الهجرة، وكانت يومَ ابتنى بها بنتَ تسعِ سنينَ.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
محمد بن عمر سے روایت ہے کہ سیدہ عائشہ بنت ابی بکر رضی اللہ عنہما کی والدہ ام رومان بنت عمیر بن عامر تھیں جن کا تعلق بنو دہمان بن حارث بن غنم بن مالک بن کنانہ سے تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے نبوت کے دسویں سال شوال کے مہینے میں ہجرت سے تین سال قبل نکاح فرمایا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ان سے رخصتی ہجرت کے آٹھ ماہ بعد شوال ہی کے مہینے میں ہوئی، جبکہ رخصتی کے وقت ان کی عمر نو سال تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6861]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6861] [ترقيم الشركة 6781]