☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدنا عمرو بن ام مکتوم مؤذن رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر اور کہا جاتا ہے کہ ان کا نام عبد اللہ تھا
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← سیدنا عمرو بن ام مکتوم مؤذن رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر اور کہا جاتا ہے کہ ان کا نام عبد اللہ تھا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 6811 مستدرک الحاکم
أخبرنا أبو جعفر البغدادي، حدثنا أبو عُلاثة، حدثنا أبي، حدثنا ابن لَهِيعة، حدثنا أبو الأسود، عن عُرْوة: أنَّ اسم ابن أمِّ مكتوم ﵁ عمرُو بنُ قيس.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
عروہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کا نام عمرو بن قیس تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6811]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6811] [ترقيم الشركة 6731]
حدیث نمبر: 6812 مستدرک الحاکم
حدَّثَناه أبو العبّاس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، حدثنا خالد بن نِزار، حدثنا عمر بن قيس، عن عطاء بن أبي رباح، عن [جابر] (4) قال: طافَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم في حجَّته على ناقته الجَدْعاء، وعبدُ الله ابن أمِّ مكتوم آخذٌ بخِطامِها يرتَجِزُ (5) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے حج کے موقع پر اپنی اونٹنی ”جدعاء“ پر سوار ہو کر طواف کیا، اور سیدنا عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ اس کی نکیل تھامے ہوئے رجزیہ اشعار پڑھ رہے تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6812]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًا، عمر بن قيس» [ترقيم الرساله 6812] [ترقيم الشركة 6732]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًا
الحكم: إسناده ضعيف جدًا
حدیث نمبر: 6813 مستدرک الحاکم
حدثنا محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدثنا مصعب بن عبد الله الزُّبيري قال: عبدُ الله ابن أمِّ مكتوم، أمُّ مكتوم أُمُّه واسمُها عاتكةُ بنت عبد الله بن عَنْكَثة بن عامر بن مخزوم، وهو عمرو بن قيس بن زائدة بن الأصمِّ بن هَرِم (1) بن رَوَاحة بن عبد بن مَعِيص بن عامر بن لؤي. القولُ ما قاله مصعب، فقد أثبتَ له الاسمين جميعًا.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
مصعب بن عبداللہ زبیری سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ کی والدہ کا نام عاتکہ بنت عبداللہ بن عنکثہ بن عامر بن مخزوم تھا، اور وہ (خود) عمرو بن قیس بن زائدہ بن اصم بن ہرم بن رواحہ بن عبد بن معيص بن عامر بن لؤی ہیں؛ درست قول وہی ہے جو مصعب نے کہا کیونکہ انہوں نے ان کے دونوں نام ثابت کیے ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6813]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6813] [ترقيم الشركة 6733]