☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدنا ابو جحیفہ سوائی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← سیدنا ابو جحیفہ سوائی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 6733 مستدرک الحاکم
أخبرني أحمد بن يعقوب، حدثنا موسى بن زكريا، حدثنا خَليفة قال: مات أبو جُحيفة وهبٌ السُّوائي في ولاية بِشر بن مروان.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
خلیفہ بن خیاط سے مروی ہے کہ سیدنا ابوجحیفہ وہب سوائی رضی اللہ عنہ کی وفات بشر بن مروان کے دورِ حکومت میں ہوئی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6733]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6733] [ترقيم الشركة 6653]
حدیث نمبر: 6734 مستدرک الحاکم
حدثنا علي بن عيسى، أخبرنا أحمد بن نَجْدة القُرشي، حدثنا سعيد بن منصور، حدثنا يونس بن أبي يَعفُور (1) ، عن عَوْن بن أبي جحيفة، عن أبيه قال: كنتُ مع عمِّي (2) عندَ النبيِّ صلى الله عليه و آله وسلم فقال:"لا يزالُ أمرُ (3) أمتي صالحًا حتى يَمضِيَ اثنا عشرَ خَليفةً"، ثم قال كلمةً وخَفَضَ بها صوته، فقلتُ لعمِّي، وكان أمامي: ما قال يا عمِّ؟ قال: يا بنيَّ،"كلُّهم من قريش" (4) . ذكرُ عثمان بن أبي العاص الثَّقفي ﵁-
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
عون بن ابی جحیفہ اپنے والد (سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں اپنے چچا کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں موجود تھا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کا معاملہ ہمیشہ درست اور مستحکم رہے گا یہاں تک کہ بارہ خلیفہ گزر جائیں“، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی آواز دھیمی کر کے کوئی کلمہ ارشاد فرمایا، میں نے اپنے چچا سے، جو میرے سامنے بیٹھے تھے، پوچھا کہ اے چچا! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کیا فرمایا؟ انہوں نے کہا: اے میرے بیٹے! آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ سب کے سب قریش سے ہوں گے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6734]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد، يونس بن أبي يعفور مختلف فيه، والأكثر على تضعيفه، وحسنه آخرون.» [ترقيم الرساله 6734] [ترقيم الشركة 6654]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
الحكم: صحيح لغيره