☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدنا مجاشع بن مسعود سلمی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← سیدنا مجاشع بن مسعود سلمی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 6725 مستدرک الحاکم
أخبرني أحمد بن يعقوب، حدثنا موسى بن زكريا، حدثنا خَليفة بن خيَّاط قال: مُجاشِع بن مسعود بن ثعلبة بن وهب بن عائذ بن ربيعة، يُكنى أبا سليمان، وأمُّه وأمُّ أخيه مُجالِدٍ مُلَيكةُ بنت سفيان بن الحارث بنْ أَسد (1) بن خُزيمة، قُتل مُجاشِعٌ يوم الجمل الأصغر سنةَ ستٍّ وثلاثين، ودُفِنَ في دارِه في بني سُليم حضرةَ بني سَدُوس، وله بالبصرة غيرُ دار، فمنها دارُه بحضرة مسجدِ الجامع.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
خلیفہ بن خیاط سے مروی ہے کہ: مجاشع بن مسعود بن ثعلبہ بن وہب بن عائذ بن ربیعہ، ان کی کنیت ابوسلیمان تھی، ان کی اور ان کے بھائی مجالد کی والدہ ملیکہ بنت سفیان بن حارث بن اسد بن خزیمہ تھیں، مجاشع سنہ 36 ہجری میں جملِ اصغر کے دن شہید ہوئے اور بنو سلیم میں بنو سدوس کے قریب اپنے گھر میں دفن ہوئے، بصرہ میں ان کے ایک سے زائد گھر تھے جن میں سے ایک جامع مسجد کے پاس تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6725]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6725] [ترقيم الشركة 6645]
حدیث نمبر: 6726 مستدرک الحاکم
حدثنا محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا السَّري بن خُزيمة، حدثنا أبو غسان، حدثنا زُهير بن معاوية، حدثنا عاصم الأحول، عن أبي عثمان النَّهْدي، حدثنا مُجاشِع بن مسعود قال: أتيتُ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم بأخي مُجالِد (2) بعدَ الفتح، فقلتُ: يا رسولَ الله، جئتُك بأخي مُجالِد لتُبايعَه على الهجرة، فقال:"ذهبَ أهلُ الهجرة بما فيها"، فقلتُ: فعلى أيِّ شيء تُبايعُه يا رسول الله، قال:"أُبايِعُه على الإسلامِ والإيمانِ والجهاد" (3) . ذكرُ عَمرو بن عَبَسة السُّلَمي ﵁-
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6581 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا مجاشع بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں فتح مکہ کے بعد اپنے بھائی مجالد کو لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: یا رسول اللہ! میں اپنے بھائی مجالد کو آپ کے پاس لایا ہوں تاکہ آپ ان سے ہجرت پر بیعت لیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہجرت کرنے والے ہجرت کی فضیلت لے کر جا چکے“، میں نے عرض کی: پھر یا رسول اللہ! آپ ان سے کس بات پر بیعت لیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں ان سے اسلام، ایمان اور جہاد پر بیعت لیتا ہوں۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6726]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،أبو غسان: هو مالك بن إسماعيل بن درهم النهدي، وأبو عثمان النهدي: هو عبد الرحمن بن ملِّ بن عمرو.» [ترقيم الرساله 6726] [ترقيم الشركة 6646] [ترقيم العلميه 6581]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح