☽ 3 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدہ اسماء بن حارثہ انصاری رضی اللہ عنہ کا ذکر
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← سیدہ اسماء بن حارثہ انصاری رضی اللہ عنہ کا ذکر
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 6378 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو عبد الله الأصبهاني، حدثنا الحسن بن الجَهْم، حدثنا الحسين ابن الفَرَج، حدثنا محمد بن عمر قال: أسماءُ بن حارثةَ بن سَعيد بن عبد الله بن غِيَاث ابن سَعْد بن عمرو بن عامر بن ثَعلَبة بن [مالك بن] أَفْصَى، وإلى بني حارثةَ … (1) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
محمد بن عمر بیان کرتے ہیں کہ اسماء بن حارثہ بن سعید بن عبداللہ بن غیاث کا نسب بنو حارثہ بن مالک بن افصی تک پہنچتا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6378]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6378] [ترقيم الشركة 6307]
حدیث نمبر: 6379 مستدرک الحاکم
حدثني (2) سعيد بن عطاء بن أبي مروان، عن أبيه، عن جدِّه، عن أسماء ابن حارثة الأسلمي قال: دخلتُ على النبي صلى الله عليه و آله وسلم يومَ عاشوراءَ فقال:"أصُمتَ اليومَ يا أسماءُ؟" قلت: لا، قال:"فصُمْ" قلت: قد تغدَّيتُ يا رسول الله، قال:"صُمْ ما بقيَ ومُرْ قومك بصومِه" قال أسماءُ: فأخذتُ نعليَّ بيدي فأدخلتُ رِجليَّ (3) حتى وَرَدتُ على قومي، فقلت: إنَّ نبيَّ الله صلى الله عليه و آله وسلم يأمركم أن تصوموا، فقالوا: قد تَغدَّينا، فقلت: إنَّه قد أمركم أن تصوموا بقيَّةَ يومِكم (4) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا اسماء بن حارثہ اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں یومِ عاشورہ کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”اے اسماء! کیا تم نے آج روزہ رکھا ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی نہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر روزہ رکھ لو،“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں تو دوپہر کا کھانا کھا چکا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو دن باقی رہ گیا ہے اس کا روزہ رکھ لو اور اپنی قوم کو بھی روزہ رکھنے کا حکم دو،“ اسماء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے جوتے ہاتھ میں لیے اور تیزی سے روانہ ہوا یہاں تک کہ اپنی قوم کے پاس پہنچا اور کہا کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تمہیں روزہ رکھنے کا حکم دیتے ہیں، انہوں نے کہا: ہم تو کھانا کھا چکے ہیں، میں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تمہیں بقیہ دن کا روزہ رکھنے کا حکم دیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6379]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف من أجل الحسين بن الفرج وشيخه محمد بن عمر الواقدي، وسعيد بن عطاء بن أبي مروان تفرَّد بالرواية عنه الواقدي ولم نقف له على ترجمة، فهو مجهول، وأبوه عطاء ثقة معروف، وأبو مروان مختلف في اسمه.» [ترقيم الرساله 6379] [ترقيم الشركة 6308]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
الحكم: حديث صحيح
حدیث نمبر: 6380 مستدرک الحاکم
أخبرني محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن إسحاق، أخبرني أبو يونس، حدثني إبراهيم بن المنذِرِ الحِزَامي قال: تُوفِّيَ أسماءُ بن حارثة سنة ستٍّ وستين وهو ابن ثمانينَ سنة.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
ابراہیم بن منذر حزامی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا اسماء بن حارثہ رضی اللہ عنہ کی وفات سن 66 ہجری میں ہوئی جبکہ اس وقت ان کی عمر 80 برس تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6380]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6380] [ترقيم الشركة 6309]