☽ 30 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6379
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6379
حدثني (2) سعيد بن عطاء بن أبي مروان، عن أبيه، عن جدِّه، عن أسماء ابن حارثة الأسلمي قال: دخلتُ على النبي صلى الله عليه و آله وسلم يومَ عاشوراءَ فقال:"أصُمتَ اليومَ يا أسماءُ؟" قلت: لا، قال:"فصُمْ" قلت: قد تغدَّيتُ يا رسول الله، قال:"صُمْ ما بقيَ ومُرْ قومك بصومِه" قال أسماءُ: فأخذتُ نعليَّ بيدي فأدخلتُ رِجليَّ (3) حتى وَرَدتُ على قومي، فقلت: إنَّ نبيَّ الله صلى الله عليه و آله وسلم يأمركم أن تصوموا، فقالوا: قد تَغدَّينا، فقلت: إنَّه قد أمركم أن تصوموا بقيَّةَ يومِكم (4) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا اسماء بن حارثہ اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں یومِ عاشورہ کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”اے اسماء! کیا تم نے آج روزہ رکھا ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی نہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر روزہ رکھ لو،“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں تو دوپہر کا کھانا کھا چکا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو دن باقی رہ گیا ہے اس کا روزہ رکھ لو اور اپنی قوم کو بھی روزہ رکھنے کا حکم دو،“ اسماء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے جوتے ہاتھ میں لیے اور تیزی سے روانہ ہوا یہاں تک کہ اپنی قوم کے پاس پہنچا اور کہا کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تمہیں روزہ رکھنے کا حکم دیتے ہیں، انہوں نے کہا: ہم تو کھانا کھا چکے ہیں، میں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تمہیں بقیہ دن کا روزہ رکھنے کا حکم دیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6379]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف من أجل الحسين بن الفرج وشيخه محمد بن عمر الواقدي، وسعيد بن عطاء بن أبي مروان تفرَّد بالرواية عنه الواقدي ولم نقف له على ترجمة، فهو مجهول، وأبوه عطاء ثقة معروف، وأبو مروان مختلف في اسمه.» [ترقيم الرساله 6379] [ترقيم الشركة 6308]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
← Previous Hadith (6378) Back to Bab Next Hadith → (6380)