☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدنا منذر بن عبد الله ابو محمد قرشی کے فضائل کا بیان
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← سیدنا منذر بن عبد الله ابو محمد قرشی کے فضائل کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 6036 مستدرک الحاکم
حدثني أبو بكر بن بالَوَيهِ، حَدَّثَنَا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حَدَّثَنَا مصعب بن عبد الله، قال: المُنكَدِر بن عبد الله بن الهُدَير بن مُحْرِز بن عبد العُزَّى ابن عامر بن الحارث بن حارثةَ بن سعد بن تَيْم بن مُرّة، أدركَ النَّبِيّ صلى الله عليه و آله وسلم وسمع منه (1) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
مصعب بن عبداللہ سے روایت ہے کہ منکدر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا زمانہ پایا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے احادیث سنیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6036]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6036] [ترقيم الشركة 5978]
حدیث نمبر: 6037 مستدرک الحاکم
أخبرني أبو زكريا يحيى بن محمد العَنْبَري، حَدَّثَنَا الحَسن بن علي، حَدَّثَنَا الزُّبير بن بكّار، قال: كان المُنكدر بن عبد الله جاء إلى عائشة أم المؤمنين ﵂، فشَكَا إليها الحاجةَ، فقالت: أولُ شيءٍ يأتيني أبعثُ به إليك، فجاءها عشرةُ آلاف درهمٍ، فبَعثَتْ بها إليه، فأخذَ منها جارِيةً، فوَلَدت له بَنِيهِ: محمدًا وأبا بكر وعمرَ، وذُكِروا كلُّهم بالصَّلاح، وحُمِل عنهم الحديثُ (2) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
زبیر بن بکّار سے روایت ہے کہ منکدر بن عبداللہ نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہو کر اپنی حاجت اور تنگدستی کی شکایت کی، انہوں نے فرمایا: ”میرے پاس جو بھی پہلی چیز (مال) آئے گی میں تمہیں بھیج دوں گی“، چنانچہ جب ان کے پاس دس ہزار درہم آئے تو انہوں نے وہ ان کی طرف بھجوا دیے، انہوں نے ان درہموں سے ایک لونڈی خریدی جس کے بطن سے ان کے بیٹے محمد، ابوبکر اور عمر پیدا ہوئے، یہ سب کے سب زہد و تقویٰ میں مشہور ہوئے اور ان سے حدیثیں روایت کی گئیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6037]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6037] [ترقيم الشركة 5979]