☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
كَانَ الْمُغِيرَةُ مِنْ أَهْلِ الرَّأْيِ
Mustadrak al-Hakim
Books← Mustadrak al-Hakim← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← كَانَ الْمُغِيرَةُ مِنْ أَهْلِ الرَّأْيِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 6002 Mustadrak al-Hakim
حدثنا أبو عبد الله الأصبَهاني، حدثنا الحسن بن الجَهْم، حدثنا الحُسين ابن الفَرَج، حدثنا محمد بن عُمر، قال: المغيرةُ بن شُعبة بن أبي عامر بن مسعود بن مُعتِّب بن مالك بن كعب بن عَمرو بن سَعْد بن عَوف بن ثَقِيف - واسمه قَسِيٌّ - بن مُنبِّه بن بكر بن هوازِنَ بن منصور بن عِكْرمة بن خَصَفة بن قَيْس بن عَيْلان بن مُضَرَ بن نِزارٍ، وكان يُكنى أبا عبد الله، وكان يُقال له: مغيرةُ الرأي، وكان داهيةً، لا يَشْتَجِرُ في صدره أمرانِ إلَّا وَجَدَ في أحدهما مخرجًا، قَدِمَ على رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم فأسلَمَ، وأقام معه حتى اعتَمَر عُمرةَ الحُدَيْبيَة في ذي القَعْدة سنةَ ستٍّ من الهجرة، قال المغيرة: فكانت أولَ سَفْرةٍ خرجتُ معه فيها، وكنتُ أكونُ مع أبي بكر الصِّدِّيق، وألْزَمُ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم فيمن يَلزَمُه وشَهِدَ المُغيرةُ بعد ذلك المَشاهِدَ مع رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم، وقَدِمَ وفدُ ثَقيفٍ فأنزلَهم عليه وأكرَمَهم، وبعثَه رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وأبا سُفْيانَ بنَ حَرْب إلى الطائف، فهَدَمُوا (1) الرَّبَّة.
Translation: طلحہ بابر
محمد بن عمر سے روایت ہے کہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کا نسب مغیرہ بن شعبہ بن ابی عامر بن مسعود بن معتب بن مالک بن کعب بن عمرو بن سعد بن عوف بن ثقیف ہے، اور ثقیف کا اصل نام قسی بن منبہ بن بکر بن ہوازن بن منصور بن عکرمہ بن خصفہ بن قیس بن عیلان بن مضر بن نزار ہے، ان کی کنیت ابوعبداللہ تھی اور انہیں ”مغیرہ الرائے“ (صائب رائے والا) کہا جاتا تھا، وہ انتہائی ذہین و فطین اور صاحبِ تدبیر تھے، ان کے سامنے جب بھی دو پیچیدہ معاملات آتے تو وہ ان میں سے کسی ایک میں کامیابی کا راستہ ضرور نکال لیتے تھے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اسلام لائے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ہی مقیم رہے یہاں تک کہ ذوالقعدہ سن 6 ہجری میں عمرہ حدبیہ میں شریک ہوئے، سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ پہلا سفر تھا جس میں میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ نکلا، میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہا کرتا تھا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رفاقت میں رہنے والے خاص صحابہ میں شامل تھا، اس کے بعد سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ تمام غزوات میں شریک رہے، جب بنو ثقیف کا وفد بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں ان کے ہاں ٹھہرایا اور ان کی بھرپور مہمان نوازی کی، بعد ازاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں اور سیدنا ابوسفیان بن حرب رضی اللہ عنہ کو طائف روانہ فرمایا تو انہوں نے وہاں جا کر ”الربہ“ (نامی بت) کو منہدم کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6002]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6002] [ترقيم الشركة 5943]
Hadith No.: 6003 Mustadrak al-Hakim
حدثنا أبو أحمد إسحاق بن محمد الهاشمي بالكُوفة، حدثنا الحُسين بن الحَكَم الحِبَري، حدثنا أبو نُعيم، حدثنا يونس بن الحارث الطائفي، حدثني أبو عَون الثَّقَفي، عن أبيه، عن المغيرة بن شعبة، قال: لما تُوفِّي رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم بَعثَني أبو بكر الصِّدِّيق إلى أهل النُّجَير، ثم شهدت اليمامةَ، ثم شهدتُ فُتوحَ الشام مع المسلمين، ثم شهدتُ اليرموكَ فأُصيبت عَيني يومَ اليَرمُوك، ثم شهدتُ القادسيّةَ وكنتُ رسولَ سعدٍ إلى رُستُمَ، ووَلِيتُ لِعمر بن الخطب فُتوحًا، وفَتحتُ هَمَذانَ، وشهدتُ نَهاوَنْدَ، وكنتُ على مَيسرةِ النُّعمان بن مُقَرِّن، وكان عمرُ قد كَتَب: إن هَلَك النعمانُ فالأميرُ حذيفةُ، وإن هَلَك فالأمير المُغيرةُ، وكنت أولَ مَن وَضَعَ ديوانَ البصرة، وجمعتُ الناسَ ليُعطَوا، ووَلِيتُ الكوفةَ لعمر بن الخطاب، وقتل عمرُ وأنا عليها، ثم وَلِيتُها لمعاوية (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5890 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
Translation: طلحہ بابر
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات ہوئی تو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے مجھے اہل نجیر کی سرکوبی کے لیے بھیجا، پھر میں جنگ یمامہ میں شریک ہوا، اس کے بعد مسلمانوں کے ہمراہ فتوحاتِ شام کا حصہ رہا، پھر میں جنگ یرموک میں حاضر ہوا اور اسی دن میری ایک آنکھ زخمی (ضائع) ہو گئی، پھر میں معرکہ قادسیہ میں شریک ہوا اور رستم کی طرف سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا قاصد بن کر گیا، میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں کئی فتوحات حاصل کیں، ہمدان کو فتح کیا اور جنگ نہاوند میں بھی شامل رہا، میں نعمان بن مقرن رضی اللہ عنہ کے لشکر کے میسرہ (بائیں دستے) کا کمانڈر تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے حکم نامہ لکھا تھا کہ اگر نعمان شہید ہو جائیں تو حذیفہ امیر ہوں گے اور اگر وہ بھی شہید ہو جائیں تو مغیرہ امیر ہوں گے، میں وہ پہلا شخص تھا جس نے بصرہ کا دیوان (سرکاری رجسٹر اور انتظامیہ) قائم کیا اور لوگوں کو جمع کیا تاکہ انہیں وظائف دیے جائیں، میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی جانب سے کوفہ کا گورنر مقرر تھا اور جب ان کی شہادت ہوئی تب بھی میں اسی عہدے پر فائز تھا، پھر میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور میں بھی کوفہ کا گورنر رہا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6003]
تخریج الحدیث
«إسناده فيه لِينٌ من أجل يونس بن الحارث الطائفي، لكن رَوَى هذا الخبرَ محمد بن عمر الواقدي عن جماعة من شيوخه عند ابن سعد في "طبقاته" 5/ 173 و 177، وكل رواياتهم مرسلةٌ، لكن باجتماع هذه الروايات يتقوَّى الخبر. أبو عون الثقفي: هو محمد بن عبيد الله بن سعيد، وأبو نُعيم: هو الفضل بن دُكين.» [ترقيم الرساله 6003] [ترقيم الشركة 5944] [ترقيم العلميه 5890]
الحكم على الحديث
إسناده فيه لِينٌ من أجل يونس بن الحارث الطائفي
Grade: إسناده فيه لِينٌ من أجل يونس بن الحارث الطائفي