☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 6002
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 6002
حدثنا أبو عبد الله الأصبَهاني، حدثنا الحسن بن الجَهْم، حدثنا الحُسين ابن الفَرَج، حدثنا محمد بن عُمر، قال: المغيرةُ بن شُعبة بن أبي عامر بن مسعود بن مُعتِّب بن مالك بن كعب بن عَمرو بن سَعْد بن عَوف بن ثَقِيف - واسمه قَسِيٌّ - بن مُنبِّه بن بكر بن هوازِنَ بن منصور بن عِكْرمة بن خَصَفة بن قَيْس بن عَيْلان بن مُضَرَ بن نِزارٍ، وكان يُكنى أبا عبد الله، وكان يُقال له: مغيرةُ الرأي، وكان داهيةً، لا يَشْتَجِرُ في صدره أمرانِ إلَّا وَجَدَ في أحدهما مخرجًا، قَدِمَ على رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم فأسلَمَ، وأقام معه حتى اعتَمَر عُمرةَ الحُدَيْبيَة في ذي القَعْدة سنةَ ستٍّ من الهجرة، قال المغيرة: فكانت أولَ سَفْرةٍ خرجتُ معه فيها، وكنتُ أكونُ مع أبي بكر الصِّدِّيق، وألْزَمُ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم فيمن يَلزَمُه وشَهِدَ المُغيرةُ بعد ذلك المَشاهِدَ مع رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم، وقَدِمَ وفدُ ثَقيفٍ فأنزلَهم عليه وأكرَمَهم، وبعثَه رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم وأبا سُفْيانَ بنَ حَرْب إلى الطائف، فهَدَمُوا (1) الرَّبَّة.
Translation: طلحہ بابر
محمد بن عمر سے روایت ہے کہ سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کا نسب مغیرہ بن شعبہ بن ابی عامر بن مسعود بن معتب بن مالک بن کعب بن عمرو بن سعد بن عوف بن ثقیف ہے، اور ثقیف کا اصل نام قسی بن منبہ بن بکر بن ہوازن بن منصور بن عکرمہ بن خصفہ بن قیس بن عیلان بن مضر بن نزار ہے، ان کی کنیت ابوعبداللہ تھی اور انہیں ”مغیرہ الرائے“ (صائب رائے والا) کہا جاتا تھا، وہ انتہائی ذہین و فطین اور صاحبِ تدبیر تھے، ان کے سامنے جب بھی دو پیچیدہ معاملات آتے تو وہ ان میں سے کسی ایک میں کامیابی کا راستہ ضرور نکال لیتے تھے، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اسلام لائے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ہی مقیم رہے یہاں تک کہ ذوالقعدہ سن 6 ہجری میں عمرہ حدبیہ میں شریک ہوئے، سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ یہ پہلا سفر تھا جس میں میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ نکلا، میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہا کرتا تھا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رفاقت میں رہنے والے خاص صحابہ میں شامل تھا، اس کے بعد سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ تمام غزوات میں شریک رہے، جب بنو ثقیف کا وفد بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں ان کے ہاں ٹھہرایا اور ان کی بھرپور مہمان نوازی کی، بعد ازاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں اور سیدنا ابوسفیان بن حرب رضی اللہ عنہ کو طائف روانہ فرمایا تو انہوں نے وہاں جا کر ”الربہ“ (نامی بت) کو منہدم کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6002]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 6002] [ترقيم الشركة 5943]
← Previous Hadith (6001) Back to Bab Next Hadith → (6003)