☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محمد بن طلحہ بن عبیداللہ سجاد رضی اللہ عنہ کے فضائل محمد بن طلحہ عبادت گزار نیک لوگوں میں سے تھے، نبی اکرم ﷺ کے صحابہ کرام ان کی ذات سے اور ان کی دعاء سے برکت حاصل کیا کرتے تھے، یہ وہ پہلے شخص ہیں جن کو ”سجاد“ کے لقب سے ملقب کیا گیا۔ اس کے صحیح ہونے کا ثبوت ہمیں ابوعبداللہ الاصفہانی نے دیا ہے۔ جیسا کہ ہم پہلے بھی اس کا ذکر کر چکے ہیں۔
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← محمد بن طلحہ بن عبیداللہ سجاد رضی اللہ عنہ کے فضائل محمد بن طلحہ عبادت گزار نیک لوگوں میں سے تھے، نبی اکرم ﷺ کے صحابہ کرام ان کی ذات سے اور ان کی دعاء سے برکت حاصل کیا کرتے تھے، یہ وہ پہلے شخص ہیں جن کو ”سجاد“ کے لقب سے ملقب کیا گیا۔ اس کے صحیح ہونے کا ثبوت ہمیں ابوعبداللہ الاصفہانی نے دیا ہے۔ جیسا کہ ہم پہلے بھی اس کا ذکر کر چکے ہیں۔
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 5705 مستدرک الحاکم
حدثنا بصِحّة ذلك أبو عبد الله الأصبَهاني كما قدّمتُ ذِكرَه (3) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
ابو عبداللہ الاصبہانی نے اس (پچھلی روایت) کی صحت کے متعلق ویسے ہی بیان کیا ہے جیسا کہ میں پہلے ذکر کر چکا ہوں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5705]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5705]
حدیث نمبر: 5706 مستدرک الحاکم
أخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المَحبُوبي بمَرْو، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا أبو شَيْبة إبراهيم بن عُثمان، عن محمد بن عبد الرحمن مولى آل طَلْحة، عن عيسى بن طلحة، حدثتْني ظِئرٌ لمحمّد بن طَلْحة قالت: لما وُلِد محمّدُ بنُ طلحةَ أتينا به النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم، فقال:"ما سَمَّيتُموه؟" فقلنا: محمّدًا، فقال:"هذا سَمِيِّي، وكنيتُه أبو القاسم" (4) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5606 - أبو شيبة واه
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
عیسیٰ بن طلحہ سے روایت ہے کہ محمد بن طلحہ کی دایہ (دودھ پلانے والی) نے مجھ سے بیان کیا کہ جب محمد بن طلحہ پیدا ہوئے تو ہم انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں لائے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم نے اس کا کیا نام رکھا ہے؟“ ہم نے عرض کیا: محمد۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ میرا ہم نام ہے اور اس کی کنیت ابو القاسم ہے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5706]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف جدًّا،من أجل أبي شيبة إبراهيم بن عثمان - وهو العبسي مولاهم - فهو واهٍ كما قال الذهبي في "تلخيصه". وأخرجه ابن سعد 7/ 57، وابن أبي شيبة في "مسنده" كما في "المطالب العالية" (2799)، وابن أبي عاصم في "الآحاد والمثاني" (669) و (3206)، والطبراني في "الكبير" 25/ (459)، ...» [ترقيم الرساله 5706] [ترقيم الشركة 5652] [ترقيم العلميه 5606]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف جدًّا
الحكم: إسناده ضعيف جدًّا