☽ 3 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدنا عبد اللہ ابو عبس بن جبر انصاری خزرجی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← سیدنا عبد اللہ ابو عبس بن جبر انصاری خزرجی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 5580 مستدرک الحاکم
حَدَّثَنَا إسماعيل بن علي الخُطَبي ببغداد، حَدَّثَنَا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني العباس بن الوليد النَّرْسيّ، حَدَّثَنَا بِشْر بن المُفضّل، عن ابن عَون، عن عُمير بن إسحاق، عن المِقداد بن الأسود، قال: بَعَثَني رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم مَبْعَثًا، فلما رجعتُ قال لي:"كيفَ تَجِدُ نَفْسَك؟" قلت: ما زِلتُ حتَّى ظننتُ أنَّ من معي خَوَلي، وايْمُ اللهِ لا أعمَلُ على رجُلَين بعدَها (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. ذكرُ مناقب أبي عَبْسِ بن جَبْرٍ الأنصاري الخَزْرَجيّ ﵁ -
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
عمیر بن اسحاق، سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھے ایک مہم پر (امیر بنا کر) بھیجا، جب میں واپس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے پوچھا: ”تم نے اپنے آپ کو کیسا پایا؟“ میں نے عرض کیا: ”(امارت کے نشے میں) میری یہ حالت ہو گئی تھی کہ میں اپنے ساتھیوں کو اپنا غلام اور خادم سمجھنے لگا تھا۔ اللہ کی قسم! اس کے بعد میں کبھی دو آدمیوں پر بھی امیر نہیں بنوں گا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
سیدنا ابو عبس بن جبر انصاری خزرجی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5580]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل عمير بن إسحاق. ابن عون: هو عبد الله بن عون بن أَرْطَبان البصري.» [ترقيم الرساله 5580] [ترقيم الشركة 5534]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
الحكم: إسناده حسن
حدیث نمبر: 5581 مستدرک الحاکم
حَدَّثَنَا أبو العباس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا أحمد بن عبد الجَبّار، حَدَّثَنَا يونس بن بُكَير، عن ابن إسحاق، فيمن شهد بدرًا مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم من بني الحارث بن الخَزْرج بن عمرو بن مالك بن أوس: أبو عَبْسٍ بن جَبْر بن عَمرو بن زَيد بن جُشَم بن الحارثة (4) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
ابن اسحاق سے بنو حارث بن خزرج بن عمرو بن مالک بن اوس میں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ غزوہ بدر میں شرکت کرنے والوں کے ناموں کے بارے میں مروی ہے کہ ان میں ابو عبس بن جبر بن عمرو بن زید بن جشم بن حارثہ رضی اللہ عنہ بھی شامل تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5581]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5581] [ترقيم الشركة 5535]
حدیث نمبر: 5582 مستدرک الحاکم
أخبرنا أبو جعفر البغدادي، حَدَّثَنَا أبو عُلَاثة، حدثني أبي، حَدَّثَنَا ابن لَهِيعة، عن أبي الأسود، عن عُروة، قال: شهد بدرًا مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أبو عَبْس بن جَبْر بن عمرو بن زيد بن جُشَم بن حارثة.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
عروہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ابو عبس بن جبر بن عمرو بن زید بن جشم بن حارثہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ غزوہ بدر میں شرکت کی تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5582]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5582] [ترقيم الشركة 5536]
حدیث نمبر: 5583 مستدرک الحاکم
أخبرنا محمد بن المُؤمَّل بن الحَسن بن عيسى، حَدَّثَنَا الفَضْل بن محمد، حَدَّثَنَا أحمد بن حنبل، قال: قرأتُ على يعقوبَ فيمن شهد بدرًا: أبو عَبْس بن جَبْر، واسمُه عبدُ الرحمن بن جَبْر (1) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
امام احمد بن حنبل کہتے ہیں کہ میں نے یعقوب کے سامنے غزوہ بدر میں شریک ہونے والوں کے نام پڑھے، جن میں ابو عبس بن جبر رضی اللہ عنہ کا نام بھی تھا، اور ان کا اصل نام عبدالرحمٰن بن جبر تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5583]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5583] [ترقيم الشركة 5537]
حدیث نمبر: 5584 مستدرک الحاکم
أخبرنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا إسماعيل بن قُتيبة، حَدَّثَنَا محمد بن عبد الله بن نُمير، قال: أبو عَبْس عبد الله بن جَبْر بن عمرو بن زيد الأنصاري وكعبُ الأحبارِ ماتا في سنة ثلاثٍ وثلاثين (2) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
محمد بن عبداللہ بن نمیر بیان کرتے ہیں کہ ابو عبس عبداللہ بن جبر بن عمرو بن زید انصاری رضی اللہ عنہ اور کعب احبار کی وفات تینتیس (33) ہجری میں ہوئی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5584]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5584] [ترقيم الشركة 5538]