☽ 2 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
صحابۂ کرام میں سے چھ فقہاء میں شمار ہونے والے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← صحابۂ کرام میں سے چھ فقہاء میں شمار ہونے والے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 5249 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكَير، عن ابن إسحاق، في تَسمية من شهد العَقَبة: مُعاذ بن جَبَل بن عَمرو بن أَوس بن عائذ بن عَدي بن كعب بن غَنْم بن سعد بن عليّ بن أسَد بن سارِدةَ بن تَزِيد (2) بن جُشَم، وكان في بني سَلِمَة، شهدَ بدرًا مع رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم والمَشاهِدَ كلَّها، ومات بعَمَوَاس عام الطاعُون بالشام في خِلافة عُمر بن الخطاب ﵁، وإنما ادَّعتُه بنو سَلِمة لأنه كان آخَى رجلًا منهم (3) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
ابن اسحاق سے بیعتِ عقبہ میں شریک ہونے والوں کے متعلق روایت ہے کہ ان میں معاذ بن جبل بن عمرو بن اوس بن عائذ بن عدی بن کعب بن غنم بن سعد بن علی بن اسد بن ساردہ بن تزید بن جشم بھی شامل تھے، ان کا تعلق بنو سلمہ سے تھا، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ غزوہ بدر اور تمام غزوات میں شریک ہوئے، ان کی وفات سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں شام کے طاعونِ عمواس میں ہوئی، بنو سلمہ ان کی نسبت اپنی طرف اس لیے کرتے تھے کیونکہ انہوں نے ان کے ایک شخص کے ساتھ بھائی چارہ قائم کیا ہوا تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5249]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5249] [ترقيم الشركة 5204]