☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سیدنا قیس بن ثابت رضی اللہ عنہ کی شہادت کی خبر دینا
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سیدنا قیس بن ثابت رضی اللہ عنہ کی شہادت کی خبر دینا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 5104 مستدرک الحاکم
أخبرني الإمام أبو الوليد الفقيه وأبو بكر بن قُريش الوَرّاق قالا: حدثنا الحَسَن بن سفيان حدثنا وهْب بن بَقيّة، أخبرنا خالد عن حُميد، عن أنس، قال: خَطَبَ ثابتُ بن قيس عند مَقدَمِ النبيّ صلى الله عليه و آله وسلم المدينةَ، فقال: نمنُعك مما نَمنعُ منه أَنفُسَنا وأولادَنا، فما لنا؟ قال:"الجنةُ" قال: رَضِينا (2) . صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5033 - على شرط البخاري ومسلم
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدینہ تشریف آوری کے موقع پر خطبہ دیا اور عرض کیا: ”ہم آپ کی اسی طرح حفاظت کریں گے جس طرح ہم اپنی جانوں اور اپنی اولاد کی حفاظت کرتے ہیں، تو (اس کے بدلے) ہمیں کیا ملے گا؟“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جنت۔“ انہوں نے عرض کیا: ”ہم راضی ہیں۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5104]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،حميد: هو ابن أبي حميد الطويل، وخالد هو ابن عبد الله الواسطي الطحّان.» [ترقيم الرساله 5104] [ترقيم الشركة 5066] [ترقيم العلميه 5033]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح