☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
غزوۂ اُحد کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سیدنا ابو دجانہ رضی اللہ عنہ کو تلوار عطا فرمانا
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← غزوۂ اُحد کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سیدنا ابو دجانہ رضی اللہ عنہ کو تلوار عطا فرمانا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 5087 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو عبد الله الأصبهاني، حدثنا الحسن بن الجَهْم، حدثنا الحُسين بن الفَرَج، حدثنا محمد بن عمر، عن شُيوخه: اسمُ أبي دُجَانَة سِمَاكُ بنُ خَرَشة بن لَوْذانَ بن عبد وَدِّ بن زيد بن ثعلبة بن الخزرَج، آخى رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم بينه وبين عُتبة بن غَزْوان، وشهد أبو دُجَانة بدرًا وأحدًا وثبت يومئذٍ مع رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم، وبايَعَه على الموت، وشهد اليَمامةَ، وكان فيمن شَرِكَ في قتل مُسيلِمةَ، وقُتِل أبو دُجَانةَ يومئذٍ شهيدًا (1) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
محمد بن عمر اپنے مشائخ سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا ابودجانہ رضی اللہ عنہ کا نام سماک بن خرشہ تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کے اور سیدنا عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ کے درمیان بھائی چارہ قائم فرمایا تھا، ابودجانہ رضی اللہ عنہ غزوہ بدر اور احد میں شریک ہوئے اور احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ ثابت قدم رہے اور موت پر بیعت کی، وہ جنگِ یمامہ میں بھی شریک ہوئے اور ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے مسیلمہ کذاب کو واصلِ جہنم کرنے میں حصہ لیا، سیدنا ابودجانہ رضی اللہ عنہ اسی دن شہید ہوئے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5087]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 5087] [ترقيم الشركة 5049]