☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدنا عبیدہ بن حارث بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ کے مناقب میں سے — سیدنا عبیدہ بن حارث رضی اللہ عنہ کی شہادت کا بیان
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← سیدنا عبیدہ بن حارث بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ کے مناقب میں سے — سیدنا عبیدہ بن حارث رضی اللہ عنہ کی شہادت کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 4922 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو عبد الله الأصبهاني، حدثنا الحسن بن الجَهْم، حدثنا الحسين بن الفَرَج، حدثنا محمد بن سعد، عن محمد بن عُمر، قال: أولُ لِواءٍ عَقَدَه رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم لحمزةَ بن عبد المطّلب، ثم لواء عُبيدة بن الحارث بن عبد المُطّلب إلى رابغٍ بين الجُحْفةِ وقُدَيدٍ (1) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
محمد بن عمر سے روایت ہے کہ پہلا جھنڈا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تیار کیا وہ حمزہ بن عبدالمطلب کے لیے تھا، پھر عبیدہ بن حارث بن عبدالمطلب کا جھنڈا رابغ کی طرف روانہ کیا گیا جو جحفہ اور قدید کے درمیان ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4922]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 4922] [ترقيم الشركة 4889]
حدیث نمبر: 4923 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكير، عن ابن إسحاق، قال: حدثني يزيد بن رُومان، عن عُرْوة وغيره من عُلمائنا، عن عبد الله بن عبّاس؛ ذَكَر حديث المُبارزة، وأنَّ عُتبة بن ربيعة قَتَل عُبيدةَ بن الحارث بمُبارَزة، ضربه عُتبةُ على ساقِه فقطَعها، فحمله رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم، فماتَ بالصفراءِ مُنصَرَفَه من بدرٍ، فدفنَه هنالِك (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4862 - صحيح
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے مبارزہ (دو بدو لڑائی) کا ذکر کیا کہ عتبہ بن ربیعہ نے عبیدہ بن حارث کو مقابلے میں قتل کیا، عتبہ نے ان کی پنڈلی پر ضرب لگائی جس سے وہ کٹ گئی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں اٹھوایا، پس وہ بدر سے واپسی پر مقامِ صفراء میں وفات پا گئے اور وہیں دفن کیے گئے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4923]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل محمد بن إسحاق.» [ترقيم الرساله 4923] [ترقيم الشركة 4890] [ترقيم العلميه 4862]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
الحكم: إسناده حسن