☽ 3 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان میں سے سیدہ خدیجہ بنت خویلد بن اسد بن عبدالعزيٰ رضی اللہ عنہا ہیں — جنتی عورتوں کی سردار چار ہیں
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی معرفت کا بیان← ان میں سے سیدہ خدیجہ بنت خویلد بن اسد بن عبدالعزيٰ رضی اللہ عنہا ہیں — جنتی عورتوں کی سردار چار ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 4911 مستدرک الحاکم
أخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا محمد بن فُضيل عن عُمارة بن القَعْقاع، عن أبي زُرْعة، قال: سمعت أبا هريرةَ يقولَ: أتى جبريلُ النبيَّ صلى الله عليه و آله وسلم فقال: يا رسولَ الله، هذه خديجة قد أتتكَ ومعها إناءٌ فيه إدامٌ - أو طعامٌ أو شرابٌ - فإذا هي أتتكَ فاقرأ عليها السلامَ من ربِّها، وبَشِّرها ببيتٍ في الجنة من قَصَبٍ، لا صَخَبَ فيه ولا نَصَب (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة! فأما قولُه صلى الله عليه و آله وسلم:"بَشِّر خديجة" فقد اتفقا على حديث إسماعيل بن أبي خالد عن عبد الله بن أبي أَوفَى مختصرًا (4) .
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ خدیجہ آپ کے پاس آ رہی ہیں، ان کے پاس ایک برتن ہے جس میں سالن - یا کھانا یا مشروب - ہے، پس جب وہ آپ کے پاس آئیں تو انہیں ان کے رب کی طرف سے سلام کہیے اور انہیں جنت میں موتیوں کے ایک ایسے گھر کی خوشخبری دیجیے جس میں نہ کوئی شور و غل ہوگا اور نہ ہی کوئی تکلیف۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا، البتہ خدیجہ کو خوشخبری دینے کے اصل واقعے پر وہ متفق ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4911]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،أبو زُرعة: هو ابن عمرو بن جَرِير بن عبد الله البجلي.» [ترقيم الرساله 4911] [ترقيم الشركة 4879]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4912 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حدثنا العبّاس بن محمد الدُّوري، حدثنا يونس بن محمد المؤدِّب، حدثنا داود بن أبي الفُرات، عن عِلْباء بن أحمرَ، عن عِكْرمة عن ابن عبّاس قال: خَطَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم في الأرض أربعةَ خُطوطٍ، وقال:"أَتَدْرُون ما هذا؟ فقالوا: الله ورسوله أعلمُ، فقال رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم:"أفضلُ نِساءِ أهل الجنة خديجةُ بنت خُويلِدٍ، وفاطمةُ بنت محمدٍ، ومَريمُ بنتُ عِمران، وآسِيةُ امرأةُ (1) فرعونَ" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے زمین پر چار لکیریں کھینچیں اور فرمایا: ”کیا تم جانتے ہو کہ یہ کیا ہے؟“ صحابہ نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اہل جنت کی عورتوں میں سب سے افضل خدیجہ بنت خویلد، فاطمہ بنت محمد، مریم بنت عمران اور فرعون کی بیوی آسیہ ہیں۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4912]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 4912] [ترقيم الشركة 4880]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
الحكم: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 4913 مستدرک الحاکم
أخبرنا أحمد بن جعفر، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، قال: وجدتُ في كتاب أبي بخَطّ يده: حدثنا سعد بن إبراهيم بن سعد ويعقوب بن إبراهيم، قالا: حدثنا أبي، عن صالح، عن ابن شِهَاب، عن عُرْوة، قال: قالت عائشةُ لفاطمةَ بنتِ رسولِ الله صلى الله عليه و آله وسلم: ألا أُبَشِّرُكِ؟ إني سمعتُ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم يقولُ:"سيداتُ نِساءِ أهل الجنة أربعٌ: مريمُ بنتُ عِمران، وفاطمةُ بنتُ رسولِ الله، وخديجةُ بنتُ خُويلِد، وآسيَةُ" (3)
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4853 - على شرط البخاري ومسلم
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے کہا: کیا میں تمہیں خوشخبری نہ دوں؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اہل جنت کی خواتین کی سردار چار ہیں: مریم بنت عمران، فاطمہ بنتِ رسول اللہ، خدیجہ بنت خویلد اور آسیہ۔“ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4913]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، وهذا إسناد رجاله ثقات، لكن الصحيح أنه منقطع لا يصح فيه هنا ذكر ابن شهاب - وهو محمد بن مسلم الزُّهْري - ولا عروة - وهو ابن الزبير - فقد جاء هذا الخبر في "فضائل الصحابة" لأحمد بن حنبل في موضعين (1336) و (1576) بهذا الإسناد بعينه وجِادةً ...» [ترقيم الرساله 4913] [ترقيم الشركة 4881] [ترقيم العلميه 4853]
الحكم على الحديث
صحيح لغيره
الحكم: صحيح لغيره
حدیث نمبر: 4914 مستدرک الحاکم
أخبرني عبد الله بن محمد بن زياد حدثنا محمد بن إسحاق، حدثنا أبو عَمّار، حدثنا الفضل بن موسى حدثنا هشام بن عُرْوة، عن أبيه، عن عائشة، قالت: ما حَسَدتُ امرأةً ما حَسدتُ، خديجة، وما تَزوَّجني إلَّا بعدما ماتت، وذلك أنَّ رسولَ الله صلى الله عليه و آله وسلم بَشّرها ببيتٍ في الجنة من قَصَب، لا صَخَبَ فيه ولا نَصَب (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4854 - على شرط البخاري ومسلم
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے کسی عورت پر اتنی غیرت نہیں کی جتنی خدیجہ پر کی، حالانکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے ان کی وفات کے بعد نکاح کیا تھا، اور یہ اس وجہ سے تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں جنت میں موتیوں کے ایک ایسے گھر کی خوشخبری دی تھی جس میں نہ کوئی شور و غل ہوگا اور نہ ہی کوئی مشقت۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4914]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح محمد بن إسحاق: هو ابن خُزَيمة، وأبو عمار: هو الحُسين بن حُريث.» [ترقيم الرساله 4914] [ترقيم الشركة 4882] [ترقيم العلميه 4854]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح محمد بن إسحاق: هو ابن خُزَيمة
الحكم: إسناده صحيح محمد بن إسحاق: هو ابن خُزَيمة
حدیث نمبر: 4915 مستدرک الحاکم
أخبرنا أحمد بن جعفر، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا عبد الرزاق، أخبرنا مَعمَر، عن الزُّهْري، عن عُرْوة، عن عائشة قالت: لم يتزوّج النبيُّ صلى الله عليه و آله وسلم على خِديجةَ حتى ماتت قالت عائشة: ما رأيتُ خديجةَ قطُّ، ولا غِرتُ على امرأةٍ من نسائه أشدَّ من غَيْرتي على خديجةَ، وذلك مِن كَثْرة ما كان يَذُكرها (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه!
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ خدیجہ کی موجودگی میں ان کی وفات تک کسی دوسری خاتون سے نکاح نہیں فرمایا، سیدہ عائشہ فرماتی ہیں: میں نے خدیجہ کو کبھی نہیں دیکھا لیکن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ازواج میں سے کسی پر مجھے اتنی غیرت نہیں آئی جتنی خدیجہ پر آتی تھی، اور یہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کثرت سے ان کا تذکرہ فرمانے کی وجہ سے تھا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 4915]
تخریج الحدیث
«إسناد صحيح. عبد الرزاق: هو ابن همّام، ومعمر: هو ابن راشد، والزُّهْري: هو محمد بن مسلم بن عُبيد الله، وعروة: هو ابن الزبير بن العوام.» [ترقيم الرساله 4915] [ترقيم الشركة 4883]
الحكم على الحديث
إسناد صحيح. عبد الرزاق: هو ابن همّام
الحكم: إسناد صحيح. عبد الرزاق: هو ابن همّام