☽ 5 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اسلامی تاریخ کا آغاز نبی کریم ﷺ کی مدینہ کی ہجرت سے ہونا
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← ہجرت کا بیان← اسلامی تاریخ کا آغاز نبی کریم ﷺ کی مدینہ کی ہجرت سے ہونا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 4331 مستدرک الحاکم
حدثنا أبو الحُسين محمد بن أحمد الخياط ببغداد، حدثنا عبيد بن شريك البَزّار، حدثنا أبو معمَر، حدثنا عبد العزيز بن أبي حازم، عن أبيه سهل بن سعد، قال: أخطأ الناسُ في العَدَد، ما عَدُّوا من مبعثِه (1) ولا من وفاته، إنما عَدُّوا من مقدمه المدينة (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يخرجاه!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4285 - على شرط البخاري ومسلم
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”لوگوں نے (سن ہجری کی) گنتی میں غلطی کی، انہوں نے نہ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت کے سال سے حساب لگایا اور نہ ہی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وفات کے سال سے، بلکہ انہوں نے تو صرف آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مدینہ منورہ تشریف لانے کے وقت سے تاریخ کا حساب لگایا۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْهِجْرَةِ/حدیث: 4331]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 4331] [ترقيم الشركة 4308] [ترقيم العلميه 4285]
حدیث نمبر: 4332 مستدرک الحاکم
حدثني محمد بن يعقوب الحافظ، حدثنا محمد بن إسحاق الثقفي، حدثنا محمد بن سهل بن عَسكَر، حدثنا ابن أبي مريم [عن يعقوب بن إسحاق] (1) حدثنا محمد بن مسلم، عن عمرو بن دينار، عن ابن عباس قال: كان التاريخ في السنة التي قدِمَ فيها رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم المدينة، وفيها وُلِد عبد الله بن الزبير (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4286 - على شرط مسلم
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”تاریخ (ہجری) کا آغاز اس سال سے ہوا جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تھے، اور اسی سال سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کی ولادت ہوئی تھی۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْهِجْرَةِ/حدیث: 4332]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل يعقوب بن إسحاق» [ترقيم الرساله 4332] [ترقيم الشركة 4309] [ترقيم العلميه 4286]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
الحكم: إسناده حسن