☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مُرَاسَلَتُهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَى النَّجَاشِيِّ
Mustadrak al-Hakim
Books← Mustadrak al-Hakim← رسول اللہ ﷺ کی ان نشانیوں (معجزات) کا ذکر جو دلائلِ نبوت میں سے ہیں۔← مُرَاسَلَتُهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَى النَّجَاشِيِّ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 4290 Mustadrak al-Hakim
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكير، عن ابن إسحاق، قال: كان اسمُ النَّجَاشِيّ: مصحمة (1) ، وهو بالعربية: عَطِيَّة، وإنما النجاشيُّ اسمُ الملِكِ، كقولك: كِسْرى وهِرَقْل. قال ابن إسحاق: هذا كتابٌ من النبيِّ مُحمدٍ صلى الله عليه و آله وسلم إلى النَّجَاشِيِّ:"بسم الله الرحمن الرحيم، هذا كتابُ محمدٍ رسولِ الله إلى النجاشيِّ الأصْحَمِ عظيمِ الحَبَشِ، سلامٌ على مَن اتَّبَعَ الهُدى، وآمَنَ باللهِ ورسولِه وشَهِدَ أن لا إله إلّا الله وحدَه لا شَرِيكَ له، لم يَتَّخِذ صاحِبَةً ولا ولدًا، وأنَّ محمدا عبده ورسولُه، أدعُوك بدُعاء الله، فإني أنا رسولُ الله، فأسْلِمْ تَسْلَمْ: ﴿يَاأَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ﴾ الآية [آل عِمران: 64] ، فإن أبَيتَ فعَلَيكَ إثمُ النَّصارى" (2) . لم يتابَع محمد بن إسحاق القُرَشيّ على اسم النَّجَاشِي أَنه مَصْحَمة، فإِنَّ الأخبارَ الصحيحة المُخرَّجة في الكتابَين الصحيحَين بالألف، والكتاب إليه في كتابِ رسول الله.
Translation: طلحہ بابر
ابن اسحاق بیان کرتے ہیں کہ نجاشی کا نام «مصحمہ» تھا، جس کا عربی میں مفہوم «عطیہ» (تحفہ) ہے، اور نجاشی دراصل بادشاہ کا لقب ہے جیسے کسریٰ اور ہرقل کہے جاتے ہیں۔ ابن اسحاق کہتے ہیں کہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نجاشی کے نام تحریر کردہ خط ہے: ”بسم اللہ الرحمن الرحیم، یہ اللہ کے رسول محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی طرف سے حبشہ کے عظیم بادشاہ نجاشی اصحم کے نام ہے، اس پر سلام ہو جو ہدایت کی پیروی کرے، اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے اور اس بات کی گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اس نے نہ کسی کو اپنی شریکِ حیات (بیوی) بنایا اور نہ ہی کسی کو بیٹا، اور یہ کہ محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) اس کے بندے اور رسول ہیں، میں تمہیں اللہ کی طرف بلاتا ہوں کیونکہ میں اللہ کا رسول ہوں، پس اسلام لے آؤ سلامتی پاؤ گے: ﴿يَاأَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ﴾ [سورة آل عمران: 64] ، پھر اگر تم نے پیٹھ پھیری (انکار کیا) تو تم پر نصاریٰ (کے بھٹکنے) کا گناہ ہو گا“۔
امام حاکم فرماتے ہیں کہ نجاشی کا نام «مصحمہ» بتانے میں محمد بن اسحاق اکیلے ہیں اور کسی نے ان کی تائید نہیں کی، کیونکہ بخاری و مسلم میں مروی صحیح روایات میں ان کا نام الف کے ساتھ (اصحمہ) مذکور ہے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خط میں بھی یہی نام تحریر ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابِ: آيَاتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي فِي دَلَائِلِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 4290]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 4290] [ترقيم الشركة 4267]
Hadith No.: 4291 Mustadrak al-Hakim
حدثنا أبو الحسين محمد بن أحمد بن تَمِيم القَنْطري ببغداد، حدثنا جعفر بن محمد بن شاكِر، حدثنا خالد بن يزيد القَرْني، حدثنا حُدَيج بن مُعاوية، حدثنا أبو إسحاق، عن عبد الله بن عُتْبة، عن عبد الله بن مسعود، قال: بَعَثَنا رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم إلى النَّجَاشيّ ونحن نحوٌ من ثَمانين رجلًا، فذكر الحديثَ بطُوله (1) ، كما أخرجتُه في"التفسير" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وليعلم طالبُ العلم أنَّ النجاشي كان مشركًا قبل وُرُودِ أصحابِ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم بكِتابِه عليه الدليلُ على ذلك إخراجُهما في"الصحيحين" عن هشام بن عُرْوة، عن أبيه، عن عائشة: أنَّ أم سَلمَة وأم حَبيبةَ ذَكَرتا كَنِيسةً، وأنها بأرضِ الحَبَشِةِ، فيها تَصاويرُ، الحديث (2) .
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں نجاشی کی طرف روانہ فرمایا جبکہ ہم تعداد میں تقریباً اسی (80) افراد تھے، پھر انہوں نے پوری طویل حدیث بیان کی جیسا کہ میں نے اسے اپنی کتاب ”تفسیر“ میں نقل کیا ہے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ طالبِ علم کو یہ بات جان لینی چاہیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے صحابہ کے خط لے کر پہنچنے سے پہلے نجاشی مشرک تھے، اور اس بات پر دلیل وہ روایت ہے جو شیخین نے صحیحین میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل کی ہے کہ سیدہ ام سلمہ اور سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہما نے حبشہ کی ایک ایسی کنيسہ (گرجا گھر) کا تذکرہ کیا جس میں تصویریں بنی ہوئی تھیں، جیسا کہ حدیث میں مذکور ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابِ: آيَاتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي فِي دَلَائِلِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 4291]
تخریج الحدیث
«حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف حُديج بن معاوية، لكن قد رُوي ما يشهد لروايته من حديث جعفر بن أبي طالب عند أحمد 3/ (1740) وغيره بسند حسن، مع مغايرة يسيرة في بعض حروفه، كما هو ظاهر في رواية حُديج التي ساقها بتمامها أحمد 7/ (4400) وغيره، وفي بعض حروف ...» [ترقيم الرساله 4291] [ترقيم الشركة 4268]
الحكم على الحديث
حسن لغيره
Grade: حسن لغيره