☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Mustadrak al-Hakim

Hadith No.: 4290
Books← Mustadrak al-Hakim← Chapters← Bab← Hadith No. 4290
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكير، عن ابن إسحاق، قال: كان اسمُ النَّجَاشِيّ: مصحمة (1) ، وهو بالعربية: عَطِيَّة، وإنما النجاشيُّ اسمُ الملِكِ، كقولك: كِسْرى وهِرَقْل. قال ابن إسحاق: هذا كتابٌ من النبيِّ مُحمدٍ صلى الله عليه و آله وسلم إلى النَّجَاشِيِّ:"بسم الله الرحمن الرحيم، هذا كتابُ محمدٍ رسولِ الله إلى النجاشيِّ الأصْحَمِ عظيمِ الحَبَشِ، سلامٌ على مَن اتَّبَعَ الهُدى، وآمَنَ باللهِ ورسولِه وشَهِدَ أن لا إله إلّا الله وحدَه لا شَرِيكَ له، لم يَتَّخِذ صاحِبَةً ولا ولدًا، وأنَّ محمدا عبده ورسولُه، أدعُوك بدُعاء الله، فإني أنا رسولُ الله، فأسْلِمْ تَسْلَمْ: ﴿يَاأَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ﴾ الآية [آل عِمران: 64] ، فإن أبَيتَ فعَلَيكَ إثمُ النَّصارى" (2) . لم يتابَع محمد بن إسحاق القُرَشيّ على اسم النَّجَاشِي أَنه مَصْحَمة، فإِنَّ الأخبارَ الصحيحة المُخرَّجة في الكتابَين الصحيحَين بالألف، والكتاب إليه في كتابِ رسول الله.
Translation: طلحہ بابر
ابن اسحاق بیان کرتے ہیں کہ نجاشی کا نام «مصحمہ» تھا، جس کا عربی میں مفہوم «عطیہ» (تحفہ) ہے، اور نجاشی دراصل بادشاہ کا لقب ہے جیسے کسریٰ اور ہرقل کہے جاتے ہیں۔ ابن اسحاق کہتے ہیں کہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نجاشی کے نام تحریر کردہ خط ہے: ”بسم اللہ الرحمن الرحیم، یہ اللہ کے رسول محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی طرف سے حبشہ کے عظیم بادشاہ نجاشی اصحم کے نام ہے، اس پر سلام ہو جو ہدایت کی پیروی کرے، اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے اور اس بات کی گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اس نے نہ کسی کو اپنی شریکِ حیات (بیوی) بنایا اور نہ ہی کسی کو بیٹا، اور یہ کہ محمد ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) اس کے بندے اور رسول ہیں، میں تمہیں اللہ کی طرف بلاتا ہوں کیونکہ میں اللہ کا رسول ہوں، پس اسلام لے آؤ سلامتی پاؤ گے: ﴿يَاأَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ﴾ [سورة آل عمران: 64] ، پھر اگر تم نے پیٹھ پھیری (انکار کیا) تو تم پر نصاریٰ (کے بھٹکنے) کا گناہ ہو گا“۔
امام حاکم فرماتے ہیں کہ نجاشی کا نام «مصحمہ» بتانے میں محمد بن اسحاق اکیلے ہیں اور کسی نے ان کی تائید نہیں کی، کیونکہ بخاری و مسلم میں مروی صحیح روایات میں ان کا نام الف کے ساتھ (اصحمہ) مذکور ہے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خط میں بھی یہی نام تحریر ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابِ: آيَاتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي فِي دَلَائِلِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 4290]
تخریج الحدیث
[ترقيم الرساله 4290] [ترقيم الشركة 4267]
← Previous Hadith (4289) Back to Bab Next Hadith → (4291)