☽ 2 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حِلْيَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
Mustadrak al-Hakim
Books← Mustadrak al-Hakim← سید المرسلین حضرت محمد ﷺ اور آپ کی آل کے حالات و واقعات کا ذکر← حِلْيَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 3
Hadith No.: 4239 Mustadrak al-Hakim
أخبرني أبو سعيد أحمد بن محمد بن عمرو الأحمسي بالكوفة، حدثنا الحسين بن حُمَيد، حدثنا أبو نُعيم الفضل بن دُكين، حدثنا المسعودي، عن عثمان بن مسلم بن هُرمز، عن نافع بن جُبَير بن مُطعِم عن علي قال: لم يكن رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم بالطَّويل ولا بالقَصير، شَثْنُ الكفَّين والقدمَين، ضَخْمُ الرأس واللحية، مُشرَبٌ حُمْرةً، ضخمُ الكَرادِيس، طويلُ المَسْرُبَةِ، إذا مشى تكفَّأَ تكفُّؤًا كأنما يمشي يَنحطُّ من صَبَبٍ، لم أرَ قبلَه ولا بعدَه مثلَه صلى الله عليه و آله وسلم (3)
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه الألفاظ.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4194 - صحيح
Translation: طلحہ بابر
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نہ بہت زیادہ طویل قامت تھے اور نہ پست قد، آپ کی ہتھیلیاں اور قدم پُر گوشت اور مضبوط تھے، سر مبارک بڑا اور داڑھی گھنی تھی، رنگت سرخی مائل سفید تھی، ہڈیوں کے جوڑ بڑے تھے، سینے سے ناف تک بالوں کی لمبی لکیر تھی، جب آپ چلتے تو (قوت کی وجہ سے) تھوڑا آگے جھک کر چلتے تھے گویا کہ آپ کسی ڈھلوان سے اتر رہے ہوں، میں نے آپ سے پہلے اور آپ کے بعد آپ جیسا کوئی نہیں دیکھا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے ان الفاظ کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/ذكر أخبار سيد المرسلين صلى الله عليه وآله وسلم/حدیث: 4239]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل عثمان بن مسلم بن هرمز - ويقال: عثمان بن عبد الله بن هرمز - فقد روى عنه المسعودي - وهو عبد الرحمن بن عبد الله بن عُتبة - ومسعر بن كِدام وحجّاج بن أرطاة، كما أشار إليه الدارقطني في "العلل" (314)، وذكره ابن ...» [ترقيم الرساله 4239] [ترقيم الشركة 4216] [ترقيم العلميه 4194]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
Hadith No.: 4240 Mustadrak al-Hakim
أخبرنا أبو العباس قاسم بن القاسم السَّيَّاري بمَرْو، حدثنا أبو المُوجِّه، حدثنا عَبْدان، أخبرني أبي، عن شُعْبة، عن سِماك بن حَرْب، عن جابر بن سَمُرة، قال: كان رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أَشْكَلَ العَينَين، ضَلِيعَ الفَمِ. قلت: ما أَشْكَلُ العَينَينِ؟ قال: بادام جِشْمْ (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه!
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آنکھیں سرخی مائل ( «اشكل العينين») تھیں اور دہن مبارک کشادہ تھا۔ راوی کہتے ہیں: میں نے پوچھا «اشكل العينين» کیا ہے؟ تو (فارسی میں) جواب ملا: ”بادام چشم“ (یعنی بادامی آنکھیں جن کی سفیدی میں سرخی کی ڈوریاں ہوں)۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/ذكر أخبار سيد المرسلين صلى الله عليه وآله وسلم/حدیث: 4240]
تخریج الحدیث
«إسناده حسن من أجل سِماك بن حَرْب.» [ترقيم الرساله 4240] [ترقيم الشركة 4217]
الحكم على الحديث
إسناده حسن
Grade: إسناده حسن
Hadith No.: 4241 Mustadrak al-Hakim
أخبرني أبو سعيد الأحمَسي، حدثنا الحُسين بن حُميد، حدثنا أحمد بن مَنِيع، حدثنا عبّاد بن العَوّام، حدثنا حجّاج، عن سِماك بن حَرْب، عن جابر بن سَمُرة، قال: كان رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم لا يضحكُ إلَّا تَبسُّمًا، وكان في ساقِه حُمُوشةٌ، وكنتَ إِذا نَظَرْتَ إليه قُلتَ: أَكْحلُ العَينَين، وليس بأكْحَلَ (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4196 - حجاج لين الحديث
Translation: طلحہ بابر
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (کھلکھلا کر) نہیں ہنستے تھے بلکہ آپ کا ہنسنا محض تبسم (مسکرانا) ہوتا تھا، آپ کی پنڈلیوں میں قدرے دبلا پن تھا، اور جب آپ انہیں دیکھتے تو (آنکھوں کی فطری سیاہی اور چمک کی وجہ سے) کہتے کہ آپ کی آنکھوں میں سرمہ لگا ہوا ہے حالانکہ وہ سرمہ لگی ہوئی نہیں ہوتی تھیں۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/ذكر أخبار سيد المرسلين صلى الله عليه وآله وسلم/حدیث: 4241]
تخریج الحدیث
«إسناده ضعيف، حجاج» [ترقيم الرساله 4241] [ترقيم الشركة 4218] [ترقيم العلميه 4196]
الحكم على الحديث
إسناده ضعيف
Grade: إسناده ضعيف