☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تفسیر سورہ الفلق
مستدرک الحاکم
کتب← مستدرک الحاکم← تفسیر کا بیان← تفسیر سورہ الفلق
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 4032 مستدرک الحاکم
حدَّثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدَّثنا العبَّاس بن محمد الدُّوري، حدَّثنا وهب بن جَرير، حدَّثنا أبي، سمعتُ يحيى بن أيوب يحدِّث عن يزيد بن أبي حَبيب، عن أسلمَ أبي عِمْران التُّجِيبي، عن عُقْبة بن عامر قال: قلتُ: يا رسول الله، أقرأ من سورة يوسفَ وسورة هودٍ، قال:"يا عقبهُ، اقرأ بـ ﴿أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾، فإنك لن تقرأ بسورةٍ أحبَّ إلى الله، وأبلغَ عندَه منها، فإنِ استطعتَ أن لا تَفُوتَك فافعَلْ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3988 - صحيح
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا میں سورہ یوسف اور سورہ ہود پڑھوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے عقبہ! تم ﴿أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾ [سورة الفلق: 1] پڑھا کرو، کیونکہ تم کوئی ایسی سورت نہیں پڑھ سکتے جو اللہ کے نزدیک اس سے زیادہ محبوب اور زیادہ اثر رکھنے والی ہو۔ پس اگر تم سے ہو سکے کہ یہ تم سے نہ چھوٹے تو ایسا ہی کرو۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 4032]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل يحيى بن أيوب» [ترقيم الرساله 4032] [ترقيم الشركة 4010] [ترقيم العلميه 3988]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
الحكم: حديث صحيح
حدیث نمبر: 4033 مستدرک الحاکم
حدَّثنا أبو جعفر أحمد بن عُبيد بن إبراهيم الحافظ بهَمَذان، حدَّثنا إبراهيم بن الحسين، حدَّثنا آدم بن أبي إياس، حدَّثنا ابن أبي ذِئْب، عن خاله الحارث بن عبد الرحمن، عن أبي سَلَمة، عن عائشة: أنَّ رسول الله صلى الله عليه و آله وسلم أَخَذَ بيدِها فأشار بها إلى القمر، فقال:"استَعيذِي بالله من شرِّ هذا، فإنه الغاسقُ إِذا وَقَبَ" (2) . صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3989 - صحيح
اردو ترجمہ: طلحہ بابر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کا ہاتھ پکڑا اور چاند کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ”اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگو، کیونکہ یہی اندھیرا کرنے والا (چاند) ہے جب وہ چھپ جائے۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 4033]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد جيد من أجل الحارث بن عبد الرحمن، فهو صدوق لا بأس به، وقد توبع. ابن أبي ذئب: هو محمد بن عبد الرحمن، وأبو سلمة: هو ابن عبد الرحمن بن عوف.» [ترقيم الرساله 4033] [ترقيم الشركة 4011] [ترقيم العلميه 3989]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
الحكم: حديث صحيح