☽ 1 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تَفْسِيرُ سُورَةِ الْكَوْثَرِ - صِفَةُ الْكَوْثَرِ
Mustadrak al-Hakim
Books← Mustadrak al-Hakim← تفسیر کا بیان← تَفْسِيرُ سُورَةِ الْكَوْثَرِ - صِفَةُ الْكَوْثَرِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 2
Hadith No.: 4022 Mustadrak al-Hakim
حدَّثنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق وعلي بن حَمْشَاذَ العَدْل، وأحمد بن يعقوب الثَّقفي وعَمرو بن محمد بن منصور العَدْلُ الخَتَنُ (3) ، قالوا: حدَّثنا عمر بن حفص السَّدُوسي، حدَّثنا عاصم بن علي، حدَّثنا أبو أُوَيس، عن الزُّهْري، عن أخيه عبد الله بن مُسلم بن شِهاب، عن أنس بن مالك قال: سُئِلَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم عن الكَوثَر، قال:"هو نهرٌ أعطانيه الله في الجنة: ترابُها (1) مِسكٌ أبيضُ من اللبَن، وأحلى من العَسَل، يَرِدُه طائرٌ (1) أعناقُها مثلُ أعناق الجُزُر" فقال أبو بكر: يا رسول الله، إنها لناعمةٌ، فقال:"آكِلُها أنعمُ منها" (2) . قد أخرج مسلم هذا الحديث من حديث عبد الواحد بن زياد عن المختار بن فُلفُل عن أنس: لما نَزَلَت ﴿إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ﴾ (3) ، أتمَّ وأطولَ، لكني أخرجتُه في أفراد عاصم ابن علي فإنَّ أبا أُويسٍ ثقة! ولا نحفظ للزُّهريِّ عن أخيه حديثًا مسندًا غيرَ هذا، والمشهور هذا من حديث محمد بن عبد الله بن مُسلِم عن أبيه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3978 - أخرجه مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کوثر کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک نہر ہے جو اللہ نے مجھے جنت میں عطا فرمائی ہے، اس کی مٹی کستوری ہے، وہ دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے۔ اس پر ایسے پرندے آتے ہیں جن کی گردنیں اونٹوں کی گردنوں جیسی ہوں گی۔“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ تو بڑی نرم و نازک ہوں گی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں کھانے والے ان سے بھی زیادہ نرم و نازک ہوں گے۔“
امام مسلم نے یہ حدیث عبدالواحد بن زیاد سے، انہوں نے مختار بن فلفل سے، انہوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے اس وقت کی روایت سے بیان کی ہے جب ﴿إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ﴾ [سورة الكوثر: 1] نازل ہوئی، جو زیادہ مکمل اور طویل ہے، لیکن میں نے اسے عاصم بن علی کے تفردات میں نکالا ہے کیونکہ ابو اویس ثقہ ہیں! اور ہم زہری سے ان کے بھائی کے حوالے سے اس کے علاوہ کوئی مسند حدیث محفوظ نہیں پاتے، اور یہ محمد بن عبداللہ بن مسلم کی ان کے والد سے مروی حدیث کے طور پر مشہور ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 4022]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد من أجل أبي أُويس - وهو عبد الله بن عبد الله بن أُويس الأصبحي - وقد توبع، وعاصم بن علي صدوق حسن الحديث، وباقي رجاله ثقات. الزهري: هو محمد بن مسلم بن عبيد الله بن عبد الله بن شهاب القرشي الزهري.» [ترقيم الرساله 4022] [ترقيم الشركة 4000] [ترقيم العلميه 3978]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح
Hadith No.: 4023 Mustadrak al-Hakim
أخبرني إبراهيم بن عِصْمةَ بن إبراهيم العَدْل، حدَّثنا أبي، حدَّثنا يحيى بن يحيى، أخبرنا هُشَيم، أخبرنا أبو بِشْر، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عبَّاس: ﴿إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ﴾ قال: الكوثرُ: الخيرُ الكثير الذي أعطاه الله إياه. قال أبو بِشْر: فقلتُ لسعيد: إنَّ ناسًا يَزعُمون أنه نهرٌ في الجنة، فقال: والنهرُ من الخير الكثير (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه! فأما قولُه ﷿: ﴿فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ﴾، فقد اختلف الصحابةُ في تأويلها، وأحسنُها ما رُوي عن أمير المؤمنين عليّ بن أبي طالب في روايتين: الأولى منهما:
Translation: طلحہ بابر
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ﴿إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ﴾ [سورة الكوثر: 1] کے متعلق روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”الکوثر سے مراد وہ خیر کثیر (بہت زیادہ بھلائی) ہے جو اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو عطا فرمائی ہے۔“ ابو بشر کہتے ہیں کہ میں نے سعید بن جبیر سے کہا: لوگ تو یہ گمان کرتے ہیں کہ یہ جنت کی ایک نہر ہے۔ تو انہوں نے فرمایا: ”وہ نہر بھی اسی خیر کثیر کا حصہ ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ اور اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ﴾ [سورة الكوثر: 2] کے متعلق صحابہ کرام نے اس کی تاویل میں اختلاف کیا ہے، اور ان میں سب سے بہتر وہ ہے جو امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے دو روایات میں مروی ہے۔ ان میں سے پہلی روایت یہ ہے: [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 4023]
تخریج الحدیث
«إسناده صحيح،يحيى بن يحيى: هو النيسابوري، وأبو بشر: هو جعفر بن أبي وحشية.» [ترقيم الرساله 4023] [ترقيم الشركة 4001]
الحكم على الحديث
إسناده صحيح
Grade: إسناده صحيح