حدَّثنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق وعلي بن حَمْشَاذَ العَدْل، وأحمد بن يعقوب الثَّقفي وعَمرو بن محمد بن منصور العَدْلُ الخَتَنُ (3) ، قالوا: حدَّثنا عمر بن حفص السَّدُوسي، حدَّثنا عاصم بن علي، حدَّثنا أبو أُوَيس، عن الزُّهْري، عن أخيه عبد الله بن مُسلم بن شِهاب، عن أنس بن مالك قال: سُئِلَ رسولُ الله صلى الله عليه و آله وسلم عن الكَوثَر، قال:"هو نهرٌ أعطانيه الله في الجنة: ترابُها (1) مِسكٌ أبيضُ من اللبَن، وأحلى من العَسَل، يَرِدُه طائرٌ (1) أعناقُها مثلُ أعناق الجُزُر" فقال أبو بكر: يا رسول الله، إنها لناعمةٌ، فقال:"آكِلُها أنعمُ منها" (2) . قد أخرج مسلم هذا الحديث من حديث عبد الواحد بن زياد عن المختار بن فُلفُل عن أنس: لما نَزَلَت ﴿إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ﴾ (3) ، أتمَّ وأطولَ، لكني أخرجتُه في أفراد عاصم ابن علي فإنَّ أبا أُويسٍ ثقة! ولا نحفظ للزُّهريِّ عن أخيه حديثًا مسندًا غيرَ هذا، والمشهور هذا من حديث محمد بن عبد الله بن مُسلِم عن أبيه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3978 - أخرجه مسلم
Translation: طلحہ بابر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کوثر کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ایک نہر ہے جو اللہ نے مجھے جنت میں عطا فرمائی ہے، اس کی مٹی کستوری ہے، وہ دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے۔ اس پر ایسے پرندے آتے ہیں جن کی گردنیں اونٹوں کی گردنوں جیسی ہوں گی۔“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وہ تو بڑی نرم و نازک ہوں گی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں کھانے والے ان سے بھی زیادہ نرم و نازک ہوں گے۔“
امام مسلم نے یہ حدیث عبدالواحد بن زیاد سے، انہوں نے مختار بن فلفل سے، انہوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے اس وقت کی روایت سے بیان کی ہے جب ﴿إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ﴾ [سورة الكوثر: 1] نازل ہوئی، جو زیادہ مکمل اور طویل ہے، لیکن میں نے اسے عاصم بن علی کے تفردات میں نکالا ہے کیونکہ ابو اویس ثقہ ہیں! اور ہم زہری سے ان کے بھائی کے حوالے سے اس کے علاوہ کوئی مسند حدیث محفوظ نہیں پاتے، اور یہ محمد بن عبداللہ بن مسلم کی ان کے والد سے مروی حدیث کے طور پر مشہور ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 4022]
تخریج الحدیث
«حديث صحيح، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد من أجل أبي أُويس - وهو عبد الله بن عبد الله بن أُويس الأصبحي - وقد توبع، وعاصم بن علي صدوق حسن الحديث، وباقي رجاله ثقات. الزهري: هو محمد بن مسلم بن عبيد الله بن عبد الله بن شهاب القرشي الزهري.» [ترقيم الرساله 4022] [ترقيم الشركة 4000] [ترقيم العلميه 3978]
الحكم على الحديث
حديث صحيح
Grade: حديث صحيح